ETV Bharat / sports

جوکووچ کی بادشاہت برقرار، ندال دوسرے نمبر پر

author img

By

Published : Oct 12, 2020, 10:02 PM IST

فرنچ اوپن فائنل میں اسپین کے رافیل ندال سے شکست کے باوجود سربیا کے نوواک جوکووچ عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ 13 ویں بار ٹائٹل جیتنے والے ندال دوسرے نمبر پر ہیں۔

novak djokovic
novak djokovic

نوواک جوکووچ کے عالمی درجہ بندی میں 11740 پوائنٹس ہیں اور انہیں فرنچ اوپن کے فائنل میں پہنچنے کا فائدہ 480 پوائنٹس کے اضافے کی شکل میں ہوا۔ اس سال جوکووچ کی یہ دوسری شکست تھی اور ان کا 18 واں گرینڈ سلیم جیتنے کا خواب نڈال سے ٹکراکر ٹوٹ گیا۔

رولن گیرو کے کلے کورٹ پر اپنی 100 ویں جیت کے ساتھ 13 واں ٹائٹل جیتنے والے رافیل ندال نے سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر کے 20 گرینڈ سلیم ٹائٹل کا عالمی ریکارڈ کی برابری کر لی اور درجہ بندی میں دوسرے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

رافیل ندل
رافیل ندل

دفاعی چیمپیئن ہونے کی وجہ سے ندال کو اس بار ٹائٹل بچانے کے باوجود کوئی پوائنٹس نہیں ملا۔ جوکووچ اور ندال کے درمیان فاصلہ اب 1890 تک جا پہنچا ہے۔

آسٹریا کے ڈومینک تھیام تیسرے اور ٹورنامنٹ سے باہر رہنے والے راجر فیڈرر چوتھے نمبر پر ہیں۔

سیمی فائنل میں جوکووچ سے ہارنے والے یونان کے اسٹیفانوس ستسپاس ایک مقام کے فائدے کے ساتھ پانچویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ سیمی فائنل میں ندال سے شکست کھانے والے ارجنٹینا کے ڈیاگو شوارٹزمین ٹاپ 10 میں داخل ہوگئے۔ شوارٹزمین چھ مقام کی چھلانگ لگا کر آٹھواں نمبر پر آگئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.