ETV Bharat / sports

آسٹریلین اوپن چیمپئن: جوکووچ کا نویں مرتبہ خطاب پر قبضہ

سربیا سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے آسٹریلیائی اوپن چمپیئن کے فائنل میں روس کے ڈینیل میدودیف کو شکست دے کر نویں مرتبہ خطاب اپنے نام کیا ہے۔

Novak Djokovic clinches 9th Australian Open title, beats Daniil Medvedev in final
آسٹریلین اوپن چیمپئن: جوکووچ کا نویں مرتبہ خطاب پر قبضہ
author img

By

Published : Feb 21, 2021, 5:39 PM IST

دنیا کے نمبر ایک ٹینس کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ نے میلبورن پارک میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روس کے ڈینیل میدودیف کو مسلسل سیٹوں میں 2-6 ،2-6، 5-7 سے شکست دے کر نویں مرتبہ سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا خطاب جیت لیا ہے۔

آسٹریلین اوپن چیمپئن: جوکووچ کا نویں مرتبہ خطاب پر قبضہ

پہلی پوزیشن کے کھلاڑی اور گزشتہ دو مرتبہ کے فاتح جوکووچ نے چوتھی پوزیشن کے میدیودیف کو ایک گھنٹے 53 منٹ میں شکست دے کر خطابی ہیٹرک مکمل کی اور نویں مرتبہ یہ خطاب اپنے نام کیا۔

جوکووچ کا یہ 18واں گرینڈ سلیم خطاب ہے۔ وہ سوئزرلینڈ کے روجر فیڈرر اور اسپین کے رافیل نڈال کے 20 گرینڈ سلیم خطاب کے عالمی ریکارڈ سے دو خطاب پیچھے رہ گئے ہیں۔

جوکووچ نے یہ خطاب 2008 ، 2011 ، 2012 ، 2013 ، 2015 ، 2016 ، 2019 ، 2020 ، 2021 میں جیتا ہے، انہوں نے اس کے علاوہ ایک مرتبہ پھر فرنچ اوپن ، ومبلڈن پانچ بار اور تین مرتبہ یو ایس اوپن کا خطاب اپنے نام کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.