ریکارڈ 21ویں گرینڈ سلیم ٹائٹل کی تلاش میں مصروف دوسری سیڈ نڈال نے تیسرے راؤنڈ کے مقابلے میں برطانیہ کے کیمرون نوری کو دوگھنٹے 14 منٹ میں 7-5 ، 6-2 ، 7-5 سے شکست دی۔ نڈال کا کوارٹرفائنل میں جگہ بنانے کے لئے 16ویں سیڈ اٹلی کے فابیوفوگینی سے مقابلہ ہوگا جنہوں نے 21 ویں سیڈ آسٹریلیا کے ایلیکس ڈی مینور کو دو گھنٹے اور آٹھ منٹ میں 6-4، 6-3، 6-4 سے شکست دی۔ نڈال کافوگنیکے خلاف 4-12 کاکیریئر ریکارڈ ہے۔
خواتین میں سرفہرست سیڈ بارٹی نے روس کی ایکاٹیرنا الیکساں ڈروفا کوایک گھنٹہ 20 منٹ میں 6-2 ، 6–4 سے شکست دی۔ بارٹی کا مقابلہ چوتھے راؤنڈ میں امریکہ کے شیلبی راجرز سے ہوگا۔ راجرز عالمی درجہ بندی میں 57 ویں نمبر پر ہیں۔
چوتھے سیڈ میدویدیف نے سربیا کے فلپ کرجینووچ کو تین گھنٹے اور چھ منٹ میں 6-3، 6-3، 4-6، 3-6، 6-0 سے شکست دے کر اپنی مسلسل جیت کے سلسلے کو 17 میچ پہنچادیا۔ میدویدیف کا اگلا مقابلہ امریکہ کے مکینزی میکڈونالڈ سے ہوگا۔