بائیس برس کی بولٹر نے پہلے ہی کمر کی تکلیف کے باعث ایوینٹ میں شرکت نہ کرنے کا عندیا دیا تھا۔ اس کے باوجود 24 مئی کو اعلان کردہ ڈراز میں ان کی شمولیت سب کے لیے حیران کن تھی۔
بولٹر نے میگا ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 'میں انجری کے باوجود چانس لینا چاہتی تھی لیکن ڈاکٹرز نے مجھے مکمل آرام کا مشورہ دیا جس کے باعث میں نے ایوینٹ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا۔'
ایوینٹ سے دستبرداری کے باوجود بولٹر 20 ہزار پاؤنڈ انعام کی حقدار ٹھہریں۔ رولان گیروں قوانین کے مطابق پہلے راؤنڈ کی انعامی رقم 40 ہزار پاؤنڈ ہے اور دستبردار ہونے والے کھلاڑیوں کو آدھی انعامی رقم ملتی ہے۔