ETV Bharat / sports

سندھو کی وزیراعلیٰ ریڈی سے ملاقات - Badminton Player PV Sindhu

آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ملک کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو کو وشاکھاپٹنم میں بیڈمنٹن اکیڈمی کھولنے کے لیے پانچ ایکڑ زمین دینے کا بھروسہ دیا ہے۔

سندھو کو وزیر اعلی نے پانچ ایکڑ زمین دینے کا بھروسہ دیا
author img

By

Published : Sep 13, 2019, 11:35 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 12:57 PM IST

سندھو نے جمعہ کو یہاں گورنر وشوبھوشن هریچندن اور وزیر اعلی ریڈی سے ملاقات کی۔ گورنر نے انہیں عالمی چمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے پر مبارک باد دی۔

سندھو نے اپنے والدین کے ساتھ سیکرٹریٹ میں وزیر اعلی سے ملاقات کی۔ ریڈی نے سندھو کو ان کی فتح کے لئے مبارک باد دی اور ان کا خیر مقدم کیا۔ سندھو نے اس موقع پر وزیر اعلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنا طلائی تمغہ دکھایا۔

سندھو نے صحافیوں کو بتایا کہ وزیر اعلی نے وشاکھاپٹنم میں بالخصوص لڑکیوں کے لئے بیڈمنٹن اکیڈمی کھولنے کے لئے انہیں پانچ ایکڑ زمین دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پدم بھوشن کے لئے ان کے نام کی سفارش کئے جانے کو لے کر سندھو نے کہاکہ مجھے اس بارے میں اطلاع ملی ہے کہ میرے نام کی سفارش پدم بھوشن ایوارڈ کے لیے کی گئی ہے لیکن مجھے سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 12:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.