ETV Bharat / sports

فرینچ اوپن: فائنل میں جوکووچ کو شکست دے کر نڈال چیمپئن بن گئے - فائنل میں سربیا کے نوواک جوکووچ

نڈال نے جوکووچ کو 0-6، 2-6، 5-7 سے شکست دے کر مجموعی طور پر20 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت لیا۔ یہ رولاں گیراں پر رافیل نڈال کی 100 ویں جیت ہے۔

فرینچ اوپن: فائنل میں جوکووچ کو شکست دے کر نڈال بنے چیمپئن

author img

By

Published : Oct 12, 2020, 2:05 PM IST

فرینچ اوپن کے بادشاہ مانے جانے والے رافیل نڈال نے اتوار کے روز مینز سنگلز کے فائنل میں سربیا کے نوواک جوکووچ کو شکست دے کر اپنا 13 واں فرینچ اوپن ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

فرینچ اوپن: فائنل میں جوکووچ کو شکست دے کر نڈال بنے چیمپئن
فرینچ اوپن: فائنل میں جوکووچ کو شکست دے کر نڈال بنے چیمپئن

نڈال نے جوکووچ کو 0-6، 2-6، 5-7 سے شکست دے کر مجموعی طور پر 20 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت لیا۔ یہ رولاں گیراں پر رافیل نڈال کی 100 ویں جیت ہے۔

انہوں نے جیت کے لحاظ سے روجر فیڈرر کی برابری کر لی ہے۔ دونوں کے پاس 20۔20 گرینڈ سلیم ٹائٹل ہیں۔ وہیں جوکووچ کو اس سال پہلی شکست ملی۔

اس سے پہلے یو ایس اوپن سے جوکووچ کو باہر کردیا گیا تھا، کیوں کہ انہوں نے لائن جج کو گیند مار دی تھی۔ وہ اپنا 18 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے سے محروم رہ گئے۔

دراصل نڈال اور جوکووچ کا سامنا فرینچ اوپن میں 8 ویں بار ہوا تھا اور نڈال نے 7 ویں مرتبہ کامیابی حاصل کی۔ مجموعی طور پر گرینڈ سلیم دونوں کے درمیان 16 واں میچ تھا اور نڈال نے 10 ویں بار کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'کم رنز کی وجہ سے ہار کا سامنا کرنا پڑا'

واضح رہے کہ نوواک جوکووچ نے پانچ سیٹوں والی میراتھن کے سیمی فائنل میں اسٹیفانوس سیسیپاس کو شکست دے کر فرینچ اوپن کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.