فرنچ ٹینس فیڈریشن (ایف ایف ٹی ) کے صدر برنارڈ گيڈسیلی نے یہ جانکاری دی ہے۔ گيڈسیلی نے ایک فرانسیسی اخبار کو بتایا کہ بغیر ناظرین کے اس کا انعقاد کرنے پر ہمیں مختلف اقتصادی وسائل پر بھی غور کرنا پڑے گا جس میں ٹیلی ویژن کا حق اور شراکت نمایاں ہیں۔ اس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ہم ہر امکانات پر غور کر رہے ہیں۔
کلے کورٹ پر کھیلے جانے والا یہ ٹورنامنٹ سال کا دوسرا گرینڈ سلیم ہے۔اس کا انعقاد پہلے 24 جون سے 7 جولائی تک مقرر تھا لیکن کورونا وبا کے سبب اسے 20 ستمبر سے 4 اکتوبر تک کے لیے آگے بڑھا دیا گیا ہے۔
ایف ایف ٹی اس مقابلے کی تمام فروخت شدہ ٹکٹوں کی رقم کی واپسی کرنے میں مصروف ہے اور آگے ٹورنامنٹ امکان میں نئی ٹکٹ کا عمل اختیار کیا جائے گا۔
منتظمین نے حال میں کہا تھا کہ فرنچ اوپن کے خریدے گئے ٹکٹوں کو آگے نہیں بڑھایا جائے گا بلکہ اسے منسوخ کر اس کے پیسے لوٹائے جائیں گے کیونکہ موجودہ حالات میں تمام ٹورنامنٹوں کے لئے غیر یقینی صورتحال بنی ہوئی ہے۔