ETV Bharat / sports

جوکووچ پیرس ماسٹرز سے دستبردار - پوائنٹس میں کوئی اضافہ نہیں

سربیا کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی نوواک جوکووچ 2-8 نومبر ہونے والے پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

Djokovic withdraws from Paris Masters
جوکووچ پیرس ماسٹرز سے دستبردار
author img

By

Published : Oct 21, 2020, 6:33 PM IST

جوکووچ نے گذشتہ سال پیرس ماسٹرز کا ٹائٹل جیتا تھا اور اس بار پیرس ماسٹرز نہ کھیلنے سے پوائنٹس کا کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ وہ نمبر ایک کھلاڑی کی حیثیت سے اس سال کے اختتام کے خواہاں ہیں اور ان کی توجہ 15-22 نومبر سے لندن میں ہونے والے اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنل میں جیت پر ہے۔

33 سالہ جوکووچ رواں ماہ فرنچ اوپن کے فائنل میں پہنچے جہاں وہ اسپین کے رافیل نڈال سے ہار گئے۔ نڈال نے 13 ویں بار فرانسیسی اوپن جیتا ، راجر فیڈرر کے 20 گرینڈ سلیم ٹائٹل کے عالمی ریکارڈ کے برابر ہیں۔

جوکووچ نے کہا کہ وہ پیرس میں نہیں کھیلیں گے کیونکہ پیرس ماسٹرز میں ان کے پوائنٹس میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا لیکن وہ ویانا اور لندن میں کھیلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ویانا میں 500 پوائنٹس حاصل کرسکتے ہیں کیونکہ وہ گذشتہ سال ویانا میں نہیں کھیلے تھے اور لندن میں جیت کے لئے بہت پوائنٹس دستیاب ہوں گے۔

سربیا کے کھلاڑی نے گذشتہ ماہ روم میں اٹلی اوپن میں اپنا 36واں ماسٹر ٹائٹل جیتا اور نڈال کے 35 ماسٹرز ٹائٹل کو پیچھے چھوڑ دیا۔ نڈال کو فرانسیسی اوپن جیتنے کے بعد پیرس ماسٹرز میں کھیلنے کی تصدیق ہوگئی۔ لیکن وہ 26 اکتوبر سے یکم نومبر تک ہونے والے ویانا ٹورنامنٹ میں نہیں کھیلیں گے ۔ توقع ہے کہ وہ لندن ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.