ETV Bharat / sports

نوواک جوکووچ یو ایس اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں داخل - دنیا کے نمبر ایک ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ

دنیا کے نمبر ایک ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ نے منگل کے روز ڈنمارک کے کوالیفائر ہولگر وٹس نوڈکوف رونے کو شکست دے کر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی ہے۔

djokovic into second round of us open
نوواک جوکووچ یو ایس اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں داخل
author img

By

Published : Sep 1, 2021, 2:10 PM IST

سربیا کے نوواک جوکووچ نے چار سیٹ کے میچ میں 6-1، 6-7، 6-2 اور 6-1 سے جیت درج کی۔ جوکووچ 1969 کے بعد کیلنڈر گرینڈ سلیم مکمل کرنے والے پہلے مرد کھلاڑی بننے کی دعویداری بھی پیش کر رہے ہیں۔ اس سال جوکووچ نے ہارڈ کورٹ پر آسٹریلین اوپن ، کلے کورٹ پر فرنچ اوپن اور گراس کورٹ میں ومبلڈن کا خطاب جیت چکے ہیں۔

نوواک جوکووچ یو ایس اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں داخل

اگر سربیا کا یہ کھلاڑی یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو یہ ان کا ریکارڈ 21 واں مین سنگلز گرینڈ سلیم ٹائٹل ہوگا۔

میچ کے بعد چیمپئن جوکووچ نے رونے کو شکست دینے کے بعد اعتراف کیا کہ یہ ان کی بہترین کارکردگی نہیں تھی۔

انھوں نے کہا کہ آپ ہمیشہ چاہتے ہیں کہ اسٹیڈیم میں موجود تماشائی آپ کی حوصلہ افزائی کریں لیکن یہ ہمیشہ ممکن نہیں ہوتا ہے۔

جوکووچ کا اگلا مقابلہ عالمی نمبر 121 ہالینڈ کے 25 سالہ ٹالون گرییکسپور سے ہوگا، جس کو راجر فیڈرر کے ٹورنامینٹ سے دستبردار ہونے کے بعد جگہ ملی تھی۔

اس سے قبل ٹاپ سیڈ خاتون کھلاڑی ایش بارٹی نے 2010 کی رنر اپ ویرا زوناریوا کو 6-1 اور 7-6 سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں داخل ہوگئیں۔

بارٹی نے کورونا وائرس وبائی امراض کی وجہ سے 2020 یو ایس اوپن میں نہیں کھیلا تھا اور آسٹریلیا میں اپنے گھر پر رہنے کا ہی فیصلہ کیا۔

وہیں پابلو کارینا بسٹا کو پہلے راؤنڈ میں ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہیں پیرس میں پیدا ہوئے امریکہ کے عالمی نمبر 151 میکسم کریسی نے شکست دی ۔

امریکہ کے مکی میک ڈونلڈ نے 27 ویں سیڈ ڈیوڈ گوفن کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.