ETV Bharat / sports

ڈیوس کپ کے پہلے دن ہی بھارت کو شکست

بھارتی ٹینس کھلاڑی پرجنیش گنیشورن اور رام كمار رام ناتھن کی شکست کے ساتھ بھارت ڈیوس کپ ورلڈ گروپ کوالیفائر میچ میں ٹاپ سیڈ کروشیا کے خلاف پہلے دن 0-2 سے پچھڑ گیا۔

ڈیوس کپ کے پہلے دن ہی بھارت کو شکست
ڈیوس کپ کے پہلے دن ہی بھارت کو شکست
author img

By

Published : Mar 7, 2020, 7:08 PM IST

ڈیوس کپ ورلڈ گروپ کوالیفائر میچ میں ٹاپ سیڈ کروشیا کے خلاف بھارت کو اپنے نمبر ایک کھلاڑی سمیت ناگل کو سنگلز مقابلوں میں بینچ پر بٹھانے کا خمیازہ بھگتنا پڑا اور سُمیت کی بجائے سنگلز میچ کے لیے رام ناتھن کو ترجیح دی گئی۔

حالاںکہ گنیشورن نے پہلا سیٹ جیت لیا تھا لیکن اگلے دو سیٹ میں وہ کارکردگی میں تسلسل برقرار نہیں رکھ سکے اور لگاتار دو سیٹ ہار گئے، ایک گھنٹے 57 منٹ تک چلنے والے اس میچ میں 6-3، 4-6، 2-6 سے ہار گئے۔

گنیشورن نے پہلا سیٹ آسانی سے جیت لیا لیکن عالمی درجہ بندی میں 277 ویں نمبر پر موجود گازو نے شاندار واپسی کرتے ہوئے اگلے دونوں سیٹ جیت کر کروشیا کو آگے کر دیا۔

گازو نے میچ میں چار بار گنیشورن کی سروس توڑی جبکہ تین بار اپنی سروس گنوائیں گازو کی ڈیوس کپ میں یہ پہلی جیت ہے۔

ایک دیگر میچ میں 182 ویں رینکنگ کے رام كمار رام ناتھن کا مقابلہ دنیا کے 37 ویں نمبر کے کھلاڑی اور 2014 یو ایس اوپن چیمپیئن مارن سلچ سے ہوا۔

رام ناتھن نے دو گھنٹے 12 منٹ تک قابل ستائش جدوجہد کی لیکن سلچ نے 7-6، 7-6 سے یہ میچ جیت لیا، سلچ نے دونوں سیٹ کے ٹائی بریکر 8-6، 8-6 سے جیتے۔

ہفتہ کو ڈبلز میچ میں بھارت کے روہن بوپنا اور لینڈر پیس کا سامنا میٹ پیوچ اور فرانکو سكوگور سے ہوگا۔ریورس سنگلز میں سلچ کا سامنا گنیشورن اور گازو کامقابلہ رام ناتھن سے ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.