بھارت کی کامیاب ترین خاتون ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں ڈیڑھ کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔
ثانیہ مرزا نے ٹوٹییٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ملک میں حالات سنجیدہ ہیں۔ ہرآدمی پریشان ہے۔ لوگوں کو اس وقت ایک دوسرے کی مدد کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم اگر اس وقت ایک دوسرے کی مدد نہیں کریں گے تو کون کرے گا ۔ ہماری چھوٹی سی مدد کئی خاندانوں کا بھلا ہو سکتا ہے ۔
ثانیہ مرزا نے کہاکہ ہم نے اپنی طرف ڈیڑھ کروڑروپے عطیہ کرنے کے ساتھ ساتھ ہزاروں کنبوں کو کھانے پینے کی اشیاء مہیا کرائی جارہی ہے۔
ثانیہ کے مطابق ہر لوگوں کی ہرممکن مدد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ مصیبت کی گھڑی میں ان کی پریشانی کچھ حد تک کم کی جاسکے۔
ثانیہ مرزا کے علاوہ سچن تندولکر،سوروگنگولی،سریش رائنا سمیت تمام کرکٹروں نے اپنی اپنی طرف سے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں عطیہ کرنے کا اعلان پہلے ہی کرچکے ہیں۔