ETV Bharat / sports

آسٹریلیائی ٹینس کھلاڑی کی موت - آسٹریلین اوپن

تین مرتبہ ڈبلز گرینڈ سلیم چیمپیئن آسٹریلیا کے پیٹر میک نمارا کا 64 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔

پیٹر میک نمارا
author img

By

Published : Jul 22, 2019, 2:40 PM IST

پیٹر کئی برسوں سے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے اور یہی بیماری ان کی موت کا باعث بنی۔

تفصیلات کے مطابق پیٹر میک نمارا اپنے ہم وطن ٹینس کھلاڑی پال میک نامی کے ساتھ ڈبلز مقابلے کھیلتے تھے اور اس جوڑی نے سنہ 1980 اور سنہ 1982 میں ومبلڈن ڈبلز کا خطاب جیتا تھا جبکہ سنہ 1979 میں بھی آسٹریلین اوپن ٹورنامنٹ کے فائنل میں جیت درج کی تھی۔

میک نمارا اور میک نامی کی جوڑی کو سپر میکس کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔

اس کے علاوہ میک نمارا نے پانچ سنگلز ٹورنامنٹس اپنے نام کئے ہیں، اس کے علاوہ سنہ 1980 کے آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جبکہ سنہ 1981 کے ومبلڈن میں کوارٹر فائنل تک کا سفر طئے کیا تھا۔

پیٹر میک نمارا کی موت کے بعد ان کے جوڑی دار پال میک نامی نے کہا کہ مجھے یقین ہی نہیں ہو رہا ہے کہ میک نمارا اب اس دنیا میں نہیں رہے، وہ ہمیشہ میرے دل میں زندہ رہیں گے۔

واضح رہے کہ گھٹنے میں چوٹ کی وجہ سے ان کا ٹینس کریئر 28 برس کی عمر میں ہی ختم ہوگیا تھا، جس کے بعد انہوں نے متعدد کھلاڑیوں کے کوچ کی حیثیت سے کام کیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.