دفاعی چمپئین نوواک جوکووچ نے شاندار کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئےتجربہ کارروجر فیڈرر کو دلچسپ اور سنسنی خیز سیمی فائنل میں 6۔7،4۔6اور3۔6 سے شکست دے کر آسٹریلین اوپن کے فائنل میں شاہانہ انداز میں کوالیفا ئی کرلیا۔
ملبورن کے انٹرنیشنل ٹینس کورٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں بین الاقوامی ٹینس کے دو اسٹار کھلاڑی نوواک جوکووچ اور روجر فیڈر ر آمنے سامنے ہوئیں۔
دونوں نے روایتی انداز میں کھیل کامظاہرہ کر تے ہوئے ایک دوسر ے پر حاوی ہونے کی کوشش کی ۔
دفاعی چمپئین نوواک جوکووچ نے شاندار واپسی کرتے ہوئے 20 مرتبہ کے گرینڈ سلام چمئپین روجر فیڈرر کو پہلے سیٹ میں 6۔7 سے شکست دے دی۔
اس کے بعد نوواک جوکووچ نے دوسر ے سیٹ میں فیڈرر کو 4۔6 سے شکست دے کر اپنی پوزیشن پر مضبوط کرلی۔
تیسرے اور آ خری سیٹ میں 20 مرتبہ کے چمپئین روجر فیڈرر کو 3۔6 سے شکست دے کر نہ صرف سیٹ اپنے نام کیا بلکہ سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن کے فا ئنل میں شاہانہ انداز میں داخلہ لے لیا۔
اس سے قبل نوواک جوکووچ نے فیڈر ر کو 2008 اور 2011 کے آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں شکست دے چکے ہیں۔
نوواک جوکووچ کا خطابی معرکہ میں آسٹریا کے ڈومینک تھیم اور زروف کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل کے فاتح سے مقابلہ ہو گا۔
جیت کے بعد نوواک جوکووچ نے کہاکہ روجر فیڈرر کو شکست دے کر خطابہ معرکہ میں جگہ بنانا واقعی خوشی کی بات ہے۔
انہوں نے کہاکہ سیمی فائنل مقابلہ ہمیشہ سے ہی ٹف رہا ہے۔ اس مرتبہ روجرفیڈرر حریف تھے اس لئے یہ مقابلہ اور چیلنجنگ بن گیا تھا۔ لیکن خوشی کی بات یہ ہے کہ چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن کے فا ئنل میں جگہ بنا ئی۔
جوکووچ نے مزید کہاکہ سال کا پہلا گرینڈ سلام خطاب جیتنے کی بھر پور کوشش کروں گا ۔