ETV Bharat / sports

جوکووچ، ہالیپ، اوساکا اور سیرینا تیسرے راؤنڈ میں - یو ایس اوپن

آسٹریلین اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں اپنے اپنے مقابلے جیت کر سرکردہ کھلاڑیوں نے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے۔

Ausralian open 2021
Ausralian open 2021
author img

By

Published : Feb 10, 2021, 8:21 PM IST

عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی اور 8 بار کے چیمپیئن نوواک جوکووچ، دوسری سیڈ رومانیہ کی سیمونا ہالیپ، جاپان کی یو ایس اوپن چیمپیئن ناؤمی اوساکا اور 23 گرینڈ سلیم چیمپیئن امریکہ کی سیرینا ولیمز نے اپنے اپنے مقابلے جیت کر آسٹریلین اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔

ٹاپ سیڈ یافتہ سربیا کے نوواک جوکووچ امریکہ کے فرانسس ٹیافو کو ساڑھے تین گھنٹوں تک چلنے والے میچ میں 3-6، 7-6(3)، 6-7(2) اور 3-6 سے شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کیا۔

گزشتہ دو مرتبہ کے فاتح جوکووچ نے میچ کے بعد کہا کہ یہ بے حد چیلینجنگ مقابلہ تھا اور مقابلے کے دوران حالات بھی مشکل تھے۔ جوکووچ نے ٹیافو کو ان کی شاندار کارکردگی کے لئے مبارکباد دی۔

خواتین کے زمرے میں عالمی نمبر دو رومانیہ کے سمونا ہالیپ نے بھی اپنے دوسرے راؤنڈ کا میچ جیتنے کے لیے کافی جدوجہد کی۔ ہالیپ نے مقامی کھلاڑی ایزلا ٹاملیانووچ کے خلاف مقابلے میں پہلا سیٹ گنوانے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے 2 گھنٹے 34 منٹ میں 6-4، 4-6 اور 5-7 سے جیت حاصل کی۔

ٹاملیانووچ نے فیصلہ کن سیٹ میں 2-5 کی سبقت بنالی تھی لیکن ہالیپ نے شاندار واپسی کرتے ہوئے اگلے پانچ سیٹ مسلسل جیتے اور میچ اپنے نام کیا ۔

یو ایس اوپن چیمپیئن اور تیسری سیڈ اوساکا نے 61 منٹ میں فرانس کی کیرولن گارسیا کو 6-2، 6–3 سے شکست دے کر تیسرے راونڈ میں جگہ بنائی۔

اوساکا یہاں 2019 میں چیمپئن رہ چکی ہیں۔ امریکہ کی عظیم کھلاڑی سرینا نے سربیا کی نینا استوزنووچ کو صرف 69 منٹ میں شکست دے دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.