برطانوی نیلامی فرم والس ہارڈی پیر سے آن لائن نیلامی کے ذریعہ ان ٹرافیوں کے فروخت کے عمل کو شروع کرے گی۔
گرینڈ سلیم ومبلڈن کی تاریخ میں خطاب جیتنے والے سب سے نوجوان ٹینس اسٹار بیکر اپنے وقت کے عظیم ٹینس کھلاڑیوں میں شمار کئے جاتے تھے انہوں نے محض 17 برس کی عمر میں ہی تین گرینڈ سلیم جیت لئے تھے۔
بیکر پیسہ جمع کرنے کے لیے اپنے میڈل، کپ، گھڑیاں اور تصاویر سمیت کل 82 اشیاء کی نیلامی کریں گے، یہ نیلامی 11 جولائی تک جاری رہے گی جس کی معلومات نیلامی کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کی ہیں۔
سنہ 1990 میں ومبلڈن کے فائنلسٹ رہنے پر جیتے ہوئے تمغے اور سنہ 1989 میں آئیون لینڈل پر ملی جیت کے بعد ملنے والا امریکی اوپن کا چاندی سے بنا کپ بھی نیلام کیا جائے گا جسے زیورات بنانے کی ماہر کمپنی ٹفنی نے بنایا تھا۔
اس 51 سالہ عظیم کھلاڑی کو سنہ 2017 میں دیوالیہ قرار دیا گیا تھا جبکہ جون 2018 میں خاص ڈپلومیٹک درجہ حاصل ہونے کا حوالہ دے کر انہوں نے اپنی ذاتی جائیداد کی نیلامی ركوا دی تھی۔
سابق نمبر ایک ٹینس کھلاڑی اور چھ بار کے گرینڈ سلیم چیمپیئن پر لاکھوں پونڈز کا قرض ہے اور ایسا قیاس کیا جا رہا ہے کہ تمام چیزوں کی نیلامی کے بعد بھی ان کا قرض ادا نہیں ہوگا۔
بورس بیکر مارلوكا میں اپنے عالیشان مکان کی تعمیر پر ہونے والے خرچ کا پیسہ ابھی تھ نہیں ادا کر سکے ہیں جبکہ اپنی سابق بیوی کے ساتھ قانونی جنگ اور جرمنی میں 17 لاکھ یورو کی ٹیکس چوری کی طرح بہت سے معاملات میں پھنسے ہوئے ہیں۔