ETV Bharat / sports

عالمی کپ: مسلسل پانچویں جیت کے ارادے سے میدان پر اترے گا پاکستان - sports news

عالمی کپ میں مسلسل فتوحات کی راہ پر گامزن پاکستان اتوار کے روز اسکاٹ لینڈ سے مد مقابل ہوگا ،حالانکہ پاکستان پہلے ہی سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر چکا ہے لیکن اسکاٹ لینڈ کے خلاف مزید جیت درج کرنا چاہے گی۔

Pakistan will enter the field with the intention of winning for the fifth time in a row
پاکستان مسلسل پانچویں جیت کے ارادے سے میدان پر اترے گا
author img

By

Published : Nov 6, 2021, 10:26 PM IST

پاکستان نے اپنے چاروں میچ آسانی سے جیت کر سب سے پہلے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی اور اب اس کے نشانہ پر اسکاٹ لینڈ کی ٹیم ہوگی۔دوسری طرف اسکاٹ لینڈ کو پاکستان کے شکنجہ میں آنے سے بچنے کے لئے کچھ کرشمائی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا لیکن کل اسکاٹ لینڈ نے جس طرح ہندستان کے خلاف ناقص کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ایسا امکان کم ہی لگتا ہے۔

سیمی فائنل میں اترنے سے پہلے پاکستان کی ٹیم اگر کوئی تجربہ کرنا چاہتی ہے تو وہ اس میچ میں کر سکتی ہے۔ دوسری طرف بھارت کے خلاف کل ہوئے میچ میں محض 85 رن پر سمٹ جانے والی اسکاٹش ٹیم اپنی کارکردگی میں کچھ بہتری لانا چاہے گی تاکہ وہ کچھ احترام کے ساتھ عالمی کپ سے وداعی لے سکے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دی، سیمی فائنل کی امیدیں برقرار

اسکاٹ لینڈ کے کپتان کائل کوئتزر نے ہندستان کے خلاف میچ کے بعد کہاکہ دیکھئے کسی بھی ٹیم کے لئے تجربہ بہت معنی رکھتا ہے ظاہر ہے آج کا نتیجہ ویسا بالکل نہیں رہا جیسی ہم نے امید کی تھی لیکن ہمیں ان جیسے دنوں کے لئے تیار رہنا ہوگا کیونکہ اسی راستے پر چلتے ہوئے ہی ہم بہتر دنوں کی خواہش کرسکتے ہیں۔ ہندستان نے اعلی درجہ کا کھیل دکھایا ہے، اس سے بھی ہمیں سیکھنا چاہئے۔ مجھے اپنی ٹیم اور کھلاڑیوں پر فخر ہے، لیکن ہمیں ابھی مزید بہت کچھ سیکھنا ہے۔

کوئتزر نے پاکستان کے خلاف مقابلے کے لئے کہاکہ ہم اس میچ کے لئے بھی تیاری کررہے ہیں اور کوشش کریں گے کہ پازیٹیونوٹ کے ساتھ ہم گھر واپس جائیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.