ETV Bharat / sports

Ravi Kumar Dahiya Injured روی دہیا انجری کے باعث بشکیک رینکنگ سیریز سے باہر - روی دہیا بشکیک رینکنگ سیریز سے دستبردار

پہلوان روی کمار دہیا پریکٹس کے دوران گھٹنے میں چوٹ لگنے کے بعد بشکیک رینکنگ سیریز ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ Ravi Dahiya withdraws from Bishkek Ranking Series

روی دہیا انجری کے باعث بشکیک رینکنگ سیریز سے باہر

author img

By

Published : Jun 4, 2023, 3:30 PM IST

بشکیک: ٹوکیو اولمپک میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے پہلوان روی دہیا اتوار کو گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے بشکیک رینکنگ سیریز سے دستبردار ہو گئے۔ یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ (یو ڈبلیو ڈبلیو) نے ایک بیان میں کہاکہ "ہندوستانی کوچنگ اسٹاف کے مطابق روی کو بشکیک میں تربیت کے دوران گھٹنے میں چوٹ لگی تھی۔" ہندوستانی ریسلر 10 ماہ قبل برمنگھم کامن ویلتھ گیمز کے دوران میٹ پر اترے تھے جہاں انہوں نے 57 کلو گرام فری اسٹائل میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ وہ اس بار اپنے ہم وطن پنکج اور امان سہراوت کے ساتھ 61 کلوگرام میں مقابلہ کر رہے ہیں۔

دریں اثنا، پنکج نے جارجیا کے گیورگی گونییشولی کو 8-2 سے ہرا کر سہراوت کے ساتھ کوارٹر فائنل کے مقابلہ میں جگہ بنائی۔ ملائم یادو (70 کلوگرام) نے بھی قازقستان کے دوشزان اسیتوف کو 9-4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ ہندوستان نے اس مقابلے میں اب تک چار تمغے جیتے ہیں۔ خواتین پہلوانوں نے ہفتہ کو تین تمغے جیتے، جبکہ ایک تمغہ منجیت نے گریکو رومن میں جیتا تھا۔ روی دہیا جنوری 2023 کے سابق ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف احتجاج کا ایک اہم حصہ تھے۔ تاہم انہوں نے اپریل میں دوبارہ شروع ہونے والے احتجاج پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: French Open رافیل نڈال کا انجری کے باعث فرنچ اوپن سے دستبردار ہونے کا اعلان

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.