ETV Bharat / sports

Putin's Honorary Black Belt Revoked: ورلڈ تائکوانڈو نے پوتن سے بلیک بیلٹ کا ٹائٹل واپس لیا - پوتن سے واپس لیا بلیک بیلٹ کا ٹائٹل

یوکرین پر روس کے مسلسل حملوں کے درمیان Russia Invasion Ukraine ورلڈ تائیکوانڈو فیڈریشن نے روسی صدر ولادیمیر پوتن سے اعزازی تائیکوانڈو بلیک بیلٹ ٹائٹل واپس لے لیا ہے۔

ورلڈ تائیکوانڈو فیڈریشن
ورلڈ تائیکوانڈو فیڈریشن
author img

By

Published : Mar 2, 2022, 4:58 PM IST

ورلڈ تائیکوانڈو فیڈریشن World Taekwondo Federation نے یوکرین پر روس کے حملے کی شدید مذمت کی اور اسے عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔ پوتن کو سال 2013 میں بلیک بیلٹ کا اعزازی خطاب دیا گیا تھا۔

فیڈریشن نے روس۔یوکرین جنگ کے حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ 'ورلڈ تائیکوانڈو یوکرین پر روس کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، وہاں جس طرح شہریوں کو مارا جا رہا ہے، یہ ایک ظلم ہے۔'

'ورلڈ تائیکوانڈو کا مقصد ہمیشہ امن اور روا داری کو فروغ دینا رہا ہے۔ فیڈریشن کا خیال ہے کہ یوکرین میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ اس کی اقدار کے خلاف ہے۔ ایسے میں ہم نے ولادیمیر پوتن کو دیا گیا اعزازی بلیک بیلٹ خطاب واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔'

ورلڈ تائیکوانڈو نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی انٹرنیشنل تائیکوانڈو ایونٹ میں روسی یا بیلاروسی قومی پرچم نہیں دکھایا جائے گا اور نہ ہی روس کا قومی ترانہ بجایا جائے گا۔

اس کے علاوہ عالمی تائیکوانڈو اور یورپی تائیکوانڈو فیڈریشنز روس اور بیلاروس میں تائیکوانڈو ٹورنامنٹس کے انعقاد کو تسلیم نہیں کریں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن (آئی جےایف) روسی صدر ولادیمیر پوتن کو آئی جے ایف کے اعزازی صدر کے عہدے سے برطرف کر چکا ہے۔ آئی جے ایف نے اتوار کو پوتن کو اعزازی صدر کے ساتھ ساتھ آئی جے ایف کے سفیر کے عہدے سے بھی ہٹا دیا۔

اس کے علاوہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی بھی روسی کھلاڑیوں پر پابندی لگا چکی ہے۔ ساتھ ہی فیفا اور یو ای ایف اے نے بھی روسی فٹ بال کلبس اور قومی فٹ بال ٹیموں پر اگلے احکامات تک پابندی لگا دی ہے۔ فیفا نے روس کو 2022 کے فٹ بال ورلڈ کپ سے بھی باہر کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.