ETV Bharat / sports

کھیل دنیا نے کی اولمپکس ملتوی کرنے کے فیصلے کی ستائش

عالمی وبا کی شکل اختیار کرنے والے كووڈ -19 کورونا وائرس کے خطرے کو لے کر فکر میں ڈوبے دنیائے کھیل نے ٹوکیو اولمپک کھیلوں کو 2021 تک ملتوی کرنے کے فیصلے کی ستائش کی ہے۔

author img

By

Published : Mar 25, 2020, 9:59 PM IST

کھیل دنیا نے کی اولمپکس ملتوی کرنے کے فیصلے کی ستائش
کھیل دنیا نے کی اولمپکس ملتوی کرنے کے فیصلے کی ستائش

کورونا وائرس کی وجہ سے منگل کو بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) اور میزبان جاپان اولمپکس کے لیے اگلے سال تک ملتوی کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ اولمپکس کا انعقاد 24 جولائی سے نو اگست تک کیا جانا تھا لیکن کورونا کے خطرے کو دیکھتے ہوئے اسے 2021 میں جاپان میں ہی منعقد کیا جائے گا۔

بھارت نے کی ستائش: بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن (آئی اواے) نے ٹوکیو اولمپکس کے لیے 2021 تک ملتوی کرنے کے میزبان ملک جاپان اور آئی او سی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔آئی اواےکے سیکرٹری جنرل راجیو مہتا نے کہاکہ آئی اواے جاپان اور آئی او سی کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے۔

امریکہ نے خیر مقدم کیا: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے کو فون کر اولمپکس ملتوی کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ مرکزی کابینہ سیکرٹری يوشهدی سگا نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کورونا وائرس کی وجہ سےاولمپکس ملتوی کرنے کے فیصلے کو درست فیصلہ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے اولمپکس ملتوی کرنے کو صحیح فیصلہ بتایا اورکہا کہ وہ وزیر اعظم آبے کے اس فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔

آسٹریلیا نے حمایت کی: آسٹریلوی اولمپک کمیٹی (اے او سی) نے بھی بیان جاری کرکے اس فیصلے کی حمایت کی ہے۔ اے اوسی نے کہاکہ ہم یہ مانتے ہیں کہ ایسے حالات میں اولمپکس کا انعقاد کرانا مشکل کام تھا لیکن ہمیں اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ جاپان اگلے سال اس کا انعقاد بہترین طریقوں سے کرے گا۔ آسٹریلیا پہلے ان کھیلوں سے ہٹ گیا تھا لیکن ان کھیلوں کے ملتوی ہونے کے بعد اس نے راحت کی سانس لی ہے۔

عالمی تیر اندازی ایڈمنسٹریٹر کمیٹی کے چیئرمین اگررڈنر نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے بنی نوع انسان پر آئے بحران کو دیکھتے ہوئے اس سال ہونے والے ٹوکیو اولمپکس کو ملتوی کرنے کےآئی او سی کے فیصلے کی ہم تعریف کرتے ہیں۔

یہ صورت حال درست نہیں ہے، خاص طورپر کھلاڑیوں کے لئے جنہوں نے اولمپکس کے لئے سخت محنت کی تھی۔ میں امید کرتا ہوں کہ سب اس فیصلے کی حمایت کریں گے اور میں دنیا بھر میں تیراندازوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنی امیدیں برقرار رکھیں۔

جوڈو فیڈریشن نے کہا صحیح فیصلہ: بین الاقوامی جوڈو فیڈریشن (آئی جے ایف ) کے صدر ماريس وجر نے ٹوکیو اولمپکس ملتوی کئے جانے کے فیصلے کو صحیح بتایا ہے۔ آئی جے ایف نے کہاکہ ہم ہمیشہ اولمپک کھیلوں کی حمایت کرتے آئے ہیں لیکن ایسے حالات میں اسے ملتوی کرنے کا فیصلہ بالکل درست ہے۔کورونا کا خطرہ ٹلنے کے بعد ہم اپنے پروگرام کو از سرو نو طے کریں گے۔

عالمی ایتھلیٹکس نے راحت بتایا: ورلڈ ایتھلیٹکس نے بھی کہاکہ ہمیں لگتا ہے کہ اس فیصلے نے تمام کھلاڑیوں، تکنیکی حکام اور رضاکاروں کو ایسے مشکل وقت میں راحت دی ہے۔

کھلاڑیوں کے مفاد کا فیصلہ: یونائیٹڈ ورلڈ کشتی نے کہا کہ یہ فیصلہ کھلاڑیوں کی صحت کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے جو اولمپک کھیلوں میں حصہ لیتے ہیں۔اس فیصلے کو تاخیر سے لینے کی وجہ سے کھلاڑیوں پر اس کا اثر پڑا۔ دیگر فیڈریشنوں کی طرح ہم بھی كوالیفکیشن عمل کے بارے میں آئی او سی کی وسیع ہدایات کا انتظار کر رہے ہیں۔

سلووانيہ نے خیر مقدم کیا: سلووانيہ اولمپک کمیٹی کے صدر بوگدان گیبرووچ نے بھی اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ منتظمین اور آئی او سی نے کھلاڑیوں کی صحت کو دیکھتے ہوئے ایک اچھا فیصلہ لیا ہے۔انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ اس فیصلے کا مثبت اثر پڑے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.