ETV Bharat / sports

Arif Khan in Winter Olympics: سرمائی اولمپکس: عارف خان نے 45 واں مقام حاصل کیا - بھارتی اسکیئر عارف خان

جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والا 31 سالہ نوجوان عارف خان نے جینٹ سلیلم ایونٹ میں 45 واں مقام حاصل کیا۔

بیجنگ اولمپکس میں بھارتی کھلاڑی
بیجنگ اولمپکس میں بھارتی کھلاڑی
author img

By

Published : Feb 16, 2022, 2:24 PM IST

سرمائی اولمپکس میں بھارت کی مہم بدھ کو اس وقت مایوس کن اختتام کو پہنچی جب سرمائی اولمپکس میں بھارت کی نمائندگی کرنے والے واحد کھلاڑی الپائن اسکائر عارف خان Alpine Skier Arif Khan نے مَردوں کے سلیلم مقابلے میں 45 واں مقام حاصل کیا۔

اپنا سرمائی اولمپکس Beijing Winter Olympics ڈیبیو کر رہے عارف خان رن 1 مکمل کرنے میں ناکام رہے اس لیے وہ مردوں کے سلیلم ایونٹ کے دوسرے رن میں حصہ نہیں لے گا۔

88 میں سے صرف 52 اسٹارٹرز نے پہلی رن مکمل کی اور رن 2 میں دوبارہ مقابلہ کریں گے۔

بب نمبر 79 پہن کر عارف خان نے عمدہ آغاز کیا۔ پہلا انٹرمیڈیٹ 14.40 سیکنڈ میں اور دوسرا 34.24 سیکنڈ میں مکمل کیا۔ تاہم وہ فائنل سیکشن مکمل کرنے میں ناکام رہے۔

اس دوران آسٹریا کے جوہانس اسٹرولز 53.92 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ رن 1 میں سب سے تیز ترین اسکیئر رہے۔ ناروے کی جوڑی ہنرک کرسٹوفرسن (53.94 سیکنڈس) اور سبسٹیان فوس سِلواگ (53.98 سیکنڈس) بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہی۔

واضح رہے کہ عارف خان سرمائی اولمپکس میں دو مقابلوں کے لیے کوالیفائی کرنے والے پہلے بھارتی ہیں۔ انہوں نے جینٹ سلیلم ایونٹ میں 2 منٹ 47.24 سیکنڈ کا مشترکہ وقت مکمل کیا تھا۔

وہ 45 ویں نمبر پر رہے جو سرمائی اولمپکس میں مردوں کے جینٹ سلیلم ایونٹ میں بھارت کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔

بھارت کے پہلے سرمائی اولمپیئن پولینڈ میں پیدا ہونے والے جیریمی بوجاکوسکی نے گرینوبل میں 1968 میں 65 واں مقام حاصل کیا تھا۔

جینٹ سلیلم:

ایک الپائن اسکینگ ایونٹ، کھلاڑی ایک ڈھلوان سے نیچے اسکی کرتے ہوئے 'گیٹس' کے سیٹ کے درمیان سے گزرتے ہیں جو پلاسٹک کے دو کھمبوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔

ایک اسکیئر دو ریس میں شرکت کرتا ہے اور دو کورسز میں سب سے کم مشترکہ وقت کے ساتھ مدمقابل کو فاتح سمجھا جاتا ہے۔

سلیلم میں دو لگاتار کھمبوں(پول) کے درمیان کورس اور فاصلہ جینٹ سلیلم کے مقابلے میں بہت کم ہوتا ہے، جو اسے بہت تیز اور زیادہ درست کھیل بناتا ہے۔

رن 1 میں کسی ایک گیٹ کے درمیان سے گزرنے میں ناکامی DNF (Did Not Finish) کے طور پر رن ​​سمجھی جاتی ہے اور ایسا کھلاڑی دوسری دوڑ میں حصہ نہیں لے سکتا۔

بیجنگ گیمز میں جینٹ سلیلم ایونٹ 424 میٹر 'آئس ریور' کورس پر ہوا جس کی اونچائی 1925 میٹر تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.