ETV Bharat / sports

Williamson Regains Fitness ولیمسن نے فٹنس حاصل کرلی، آئی سی سی ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ ہونگے

کیوی کوچ کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ وہ ورلڈکپ میں کھیلنے کی پوزیشن میں آگئے ہیں، تاہم ہماری توجہ کسی ایک میچ مرکوز نہیں ہے۔ رپورٹس کے مطابق 11 ستمبر کو آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کے ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کیا جائےگا۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 5, 2023, 9:35 PM IST

ولیمسن
ولیمسن

کرائسٹ چرچ، 5 ستمبر: کیوی کپتان کین ولیمسن ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، وہ بھرپور طریقے سے ٹریننگ کررہے ہیں، ایونٹ سے قبل ردھم حاصل کرلیں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ گیری اسٹیڈ کیوی شائقین کو خوشخبری سناتے ہوئے واضح کیا کین ولیمسن ہندوستان میں منعقد ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ کے 15 رکنی اسکواڈ میں لازمی طور پر شامل ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ کین مکمل فٹ ہونے کے لیے ری ہیب کر رہے ہیں، وہ انجری سے کافی حد تک صحتیاب بھی ہو چکے ہیں البتہ یہ ابھی نہیں کہا جاسکتا ہے کہ وہ ورلڈکپ کے پہلے میچ میں شریک ہوں گے یا نہیں

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ 2023 کے لئے بھارتی ٹیم کا اعلان، کے ایل راہل شامل

کیوی کوچ کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ وہ ورلڈکپ میں کھیلنے کی پوزیشن میں آگئے ہیں، تاہم ہماری توجہ کسی ایک میچ مرکوز نہیں ہے۔ رپورٹس کے مطابق 11 ستمبر کو آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کے ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ رواں سال انڈین پریمیئر لیگ میں گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کرتے ہوئے ولیمسن انجری کا شکار ہوئے تھے، خدشہ تھا کہ گھٹنے کی انجری انھیں ورلڈکپ کھیلنے نہیں دے گی مگر انھوں نے بھرپور ٹریننگ اور ری ہیب کے ذریعے جزوی فٹنس حاصل کر لی ہے۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.