ETV Bharat / sports

Williamson to Prove Fitness فٹنس ثابت کرنے کے لئے ولیمسن کے پاس دو ہفتے کا وقت

ولیمسن نے نیوزی لینڈ کے لیے 161 ون ڈے میچوں میں 47.8 کی اوسط سے 6,554 رنز بنائے ہیں۔ ان کی قیادت میں نیوزی لینڈ 2019 کے ورلڈ کپ میں رنر اپ تھا۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 28, 2023, 6:59 PM IST

کین ولیمسن
کین ولیمسن

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کرکٹ نے محدود اوور کپتان کین ولیمسن کو اکتوبر میں شروع ہونے والے ون ڈے عالمی کپ 2023 کے لئے اپنی فٹنس ثابت کرنے کے لئے دو ہفتوں کا وقت دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے چیف کوچ گیری اسٹیڈ نے پیر کو یہ اطلاع دی ۔

اسٹیڈ نے صحافیوں کو بتایا کہ تقریباً دو ہفتے میں ٹیم کا اعلان کرنے والے ہیں۔ ہم اسے اس پورے وقت کا استعمال کرنے کا پورا موقع دیں گے۔ وہ پوری طرح سے رہیب کے عمل پر توجہ دے رہے ہیں۔ وہ پھر سے نیٹس میں بلے بازی کررہے ہیں جو دیکھنا بہت اچھا ہے۔

انہوں نے کہا وہ اچھی بہتری لا رہے ہیں لیکن انہیں ابھی کافی کام کرنا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ وہ اس سطح تک پہنچیں جہاں ہمیں ان کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ ولیمسن کو اپریل میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں گجرات ٹائٹنز کے لیے کھیلتے ہوئے دائیں گھٹنے کی چوٹ لگ گئی تھی، جس کی وجہ سے انھیں سرجری کرانی پڑی تھی۔

ولیمسن نے نیوزی لینڈ کے لیے 161 ون ڈے میچوں میں 47.8 کی اوسط سے 6,554 رنز بنائے ہیں۔ ان کی قیادت میں نیوزی لینڈ 2019 کے ورلڈ کپ میں رنر اپ تھا۔

احمد آباد میں 5 اکتوبر کو ورلڈ کپ کے اپنے افتتاحی میچ میں کیویز کا مقابلہ دفاعی چیمپئن انگلینڈ سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: کمر کا درد بہت پریشان کن تھا، الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا، شریاس

ا سٹیڈ نے کہا ’’بےشک ہم انہیں ورلڈ کپ میں دیکھنا چاہتے ہیں، لیکن بڑی یہ تصویر ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ کین ولیمسن اپنے باقی کیریئر کے لیے فٹ رہیں‘‘ میں اور کین جلد ہی ان کی فٹنس کے بارے میں بات کریں گے۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.