بارباڈوس: بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کینسنگٹن اوول گراؤنڈ میں دوسرا ون ڈے میچ کھیلا جا رہا ہے۔ ٹیم انڈیا نے پہلے ون ڈے میں آسان جیت کے بعد تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز پر 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ ہندوستان کی نظریں آج کا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے پر ہوں گی۔
تاہم ہندوستان کے لیے تشویش کی بات یہ ہے کہ پہلے ون ڈے میں اس نے 115 رنز کا معمولی ہدف حاصل کرتے ہوئے بھی اپنے 5 وکٹ گنوا دیے تھے، وہ ہدف بہت چھوٹا تھا، ورنہ ٹیم انڈیا مشکل میں پڑ سکتی تھی۔ اس کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں نے پہلے ون ڈے میں کافی مایوس کیا تھا اور کپتان شائی ہوپ کے علاوہ کوئی بھی بلے باز ہندوستانی گیند بازوں کے سامنے ٹک نہ سکا۔
یہ بھی پڑھیں: وکٹ لینے کے بارے میں زیادہ نہیں سوچتا، کلدیپ
آج کے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم سیریز میں کم بیک کرنے کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آج سخت میچ متوقع ہے۔ تاہم آج کے میچ میں بارش رکاوٹ بن کر کھیل کا مزہ خراب کر سکتی ہے۔
ٹیم انڈیا : ہاردک پانڈیا (کپتان)، شبمن گل، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادو، سنجو سیمسن، اکشر پٹیل، شاردول ٹھاکر، رویندرا جدیجا، کلدیپ یادیو، مکیش کمار، عمران ملک
ویسٹ انڈیز: کائل میئرز، برینڈن کنگ، ایلک اتھانازے، شائی ہوپ ، شمرون ہیٹمائر، کیسی کارٹی ، روماریو شیفرڈ، یانک کیریہ، الزاری جوزف، گڈاکیش موتی، جیڈن سیلز