ETV Bharat / sports

'آئی او سی کی مدد کا فائدہ کیسے اٹھائیں، پتہ نہیں' - ٹوکیو 2020 کے چیف ایگزیکٹو آفیسر توشرو متو

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے کورونا وائرس کی وجہ سے اولمپکس 2021 تک ملتوی ہونے کی وجہ سے ٹوکیو 2020 کے لیے 65 کروڑ ڈالر کی مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔

'آئی او سی مدد کا کس طرح استعمال کریں، پتہ نہیں'

author img

By

Published : May 16, 2020, 1:04 PM IST

ٹوکیو 2020 کے چیف ایگزیکٹو آفیسر توشرو متو کا کہنا ہے کہ 'بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) سے ملنے والی مدد کا استعمال کس طرح کرنا ہے، اس بارے میں انہیں کوئی معلومات نہیں ہے۔

آئی او سی نے کورونا وائرس کی وجہ سے اولمپکس 2021 تک ملتوی ہونے کی وجہ سے ٹوکیو 2020 کے لیے 65 کروڑ ڈالر کی مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔

آئی او سی کے صدر تھامس باک نے کہا ہے کہ 'اولمپک ملتوی ہونے سے ہوئے نقصان کی تلافی کے لئے آئی او سی کل 80 کروڑ ڈالر کی مدد دے گا۔'

متو نے صحافیوں کو بتایا کہ 'انہیں اس بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے کہ اس فنڈ کا استعمال کس طرح کیا جائے گا۔ انہیں لگتا ہے کہ آپ کو اس بارے میں آئی او سی سے پوچھنا پڑے گا۔'

متو نے کہا کہ 'وہ اب بھی اس کے بارے میں واضح نہیں ہیں کہ اولمپکس ملتوی ہونے سے کتنا اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑے گا۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہم نے ابھی تک کوئی اندازہ نہیں لگایا ہے۔ ابھی بات جاری ہے اور ہم فی الحال کے اعداد و شمار بتانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔'

انہوں نے اس امکان کو مسترد کیا کہ کورونا وائرس پر کنٹرول نہ ہونے پر اولمپک کو ایک بار پھر ملتوی کیا جا سکتا ہے یا اسے منسوخ کیا جا سکتا ہے۔

متو نے کہا کہ اگلے برس 23 جولائی سے اولمپک کرانے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے۔ ہماری ذمہ داری کھیل کو طے پروگرام کے مطابق کرانے کی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.