ETV Bharat / sports

Water Sports Cup Championship قومی واٹر اسپورٹس کپ چیمپئن شپ پہلی بار ٹہری جھیل میں شروع ہوگی

تراکھنڈ میں قومی واٹر اسپورٹس کپ چیمپئن شپ پہلی بارٹہری جھیل میں شروع ہوگی۔ملک کی مختلف ریاستوں سے کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔Water Sports Cup Championship

قومی واٹر اسپورٹس کپ چیمپئن شپ پہلی بارٹہری جھیل میں شروع ہوگی

author img

By

Published : Dec 28, 2022, 8:35 PM IST

ٹہری/دہرا دون: اتراکھنڈ کی مشہور ٹہری جھیل میں بدھ کو پہلی بار نیشنل واٹر اسپورٹس چیمپئن شپ کپ کا افتتاح ہوا۔ اس میں مختلف ریاستوں کی پندرہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔Water Sports Cup Championship Start In Uttarakhand

مرکزی وزیر توانائی آر کے سنگھ اور اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی اور مقامی ایم ایل اے کشور اپادھیائے نے مشترکہ طور پر مشعل روشن کرکے چمپئن شپ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے مقام انعقاد میں لگائے گئے مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا۔ ساتھ ہی پہلے سیشن کی فاتح ٹیموں کو میڈلز بھی دئیے۔

مرکزی وزیر سنگھ نے اس موقع پر کہا کہ کھیلوں کو فروغ دینا مرکزی حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت بجلی کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزارت بجلی کی ہر کمپنی ایک گیم اپنائے گی۔ اس سلسلے میں ٹی ایچ ڈی سی انڈیا لیمیٹڈ کی طرف سے کیاکنگ کینوئنگ کھیل کواختیار کیا گیا ہے۔

مسٹرسنگھ نے اعلان کیا کہ ٹہری میں عالمی معیار کی سہولیات کے ساتھ ایک تربیتی مرکز قائم کیا جائے گا۔ جس میں کھلاڑیوں کے قیام سے لے کر ٹریننگ تک کے انتظامات بھی کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سال 2022 کے بڑے ٹورنامنٹ پر ایک نظر

انہوں نے کہا کہ اس ٹریننگ سنٹر میں بہترین کھیلوں کے ٹیلنٹ کوٹی ایچ ڈی سی کی جانب سے بیرون ملک میں بھی ٹریننگ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پہاڑوں میں ہائیڈرو پروجیکٹس کے بے پناہ امکانات ہیں، جن کو آگے بڑھانے کے لیے مرکزی اور ریاستی حکومتیں مل کر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکز اور ریاستی حکومت اتراکھنڈ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مشترکہ طورپر کام کر رہی ہے۔Water Sports Cup Championship Start In Uttarakhand

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.