بلغراد: تین بار کامن ویلتھ گیمز کی چمپئن ونیش پھوگاٹ منگل کو ورلڈ ریسلنگ چمپئن شپ 2022 میں منگولیا کی خولن بتخویاگ کے ہاتھوں 0-7 سے ہار کر مقابلے سے باہر ہوگئیں ۔ برمنگھم کامن ویلتھ گیمز 2022 میں بھارت کے لیے طلائی تمغہ جیتنے والی 10ویں سیڈ ونیش نے خواتین کے فری اسٹائل 53 کلوگرام کوالیفکیشن مقابلے کے آخری لمحات میں اپنا توازن کھو دیا اور ایشیائی چاندی کا تمغہ جیتنے والی بتخویاگ سے ہار گئیں۔ Vinesh Phogat defeat in World Wrestling Championship
بتخویاگ نے پہلے راؤنڈ میں 3-0 کی برتری حاصل کی اور فائنل سیکنڈ میں سابق عالمی کانسی کا تمغہ جیتنے والے کو میٹ پر پٹخ کرچار پوائنٹ بناتے ہوئے بڑی جیت حاصل کی۔ قابل ذکر ہے کہ ونیش سے سلیکشن ٹرائل میں ہارنے والی جونیئر پہلوان پنگھل نے گزشتہ ماہ انڈر-23 ایشیائی کھیلوں میں بتخویاگ کو شکست دی تھی۔ چاندی کا تمغہ جیتنے والی سابق کھلاڑی انشو ملک کی غیر موجودگی اور جاپان کی دفاعی چیمپئن اکاری فوجیناما کی چوٹ کی وجہ سے ونیش تمغے کی مضبوط دعویدار تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: CWG 2022: بھارت کے نام گیارہواں گولڈ، خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے جیتا طلائی تمغہ
دریں اثنا، ہندوستان کی نیلم سروہی (50 کلوگرام) کو تکنیکی برتری پر 0-10 سے دو بار کی عالمی چاندی کا تمغہ جیتنے والی رومانیہ کی ایمیلیا الینا ووک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انتہائی سخت گھٹنے کے ساتھ جدوجہد کرتے ہوئے، فرانسیسی پہلوان کومبا لاروک نے خواتین کے 65 کلوگرام میں تکنیکی برتری کے ساتھ شفالی کو مات دی۔
یو این آئی