شیلانگ: میگھالیہ کے ری بھوئی ضلع میں اتوار کو ایک سڑک حادثے میں ٹیبل ٹینس کھلاڑی دین دیالن وشوا (ڈی وشوا) کی موت ہوگئی اور تمل ناڈو کے تین دیگر کھلاڑی زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ان کی ٹیکسی 12 پہیوں والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ تمل ناڈو کے یہ چار کھلاڑی شیلانگ میں ہونے والے 83ویں سینئر نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے بذریعہ ٹیکسی ایئر پورٹ جا رہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ دوپہر تقریباً 1.30 بجے شانگ بانگلہ علاقے میں ایک 12 پہیہ ٹرک نے ان کھلاڑیوں کی ٹیکسی کو ٹکر مار دی۔ Table Tennis Federation of India
-
Top Tamil Nadu table tennis player D. Vishwa dies in road accident
— ANI Digital (@ani_digital) April 17, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Read @ANI Story | https://t.co/GRl85ZKMa1#TamilNadu #TableTennis #DVishwa pic.twitter.com/zu9ufGo4wT
">Top Tamil Nadu table tennis player D. Vishwa dies in road accident
— ANI Digital (@ani_digital) April 17, 2022
Read @ANI Story | https://t.co/GRl85ZKMa1#TamilNadu #TableTennis #DVishwa pic.twitter.com/zu9ufGo4wTTop Tamil Nadu table tennis player D. Vishwa dies in road accident
— ANI Digital (@ani_digital) April 17, 2022
Read @ANI Story | https://t.co/GRl85ZKMa1#TamilNadu #TableTennis #DVishwa pic.twitter.com/zu9ufGo4wT
میگھالیہ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن (ایم ٹی ٹی اے) نے ایک بیان میں کہا کہ 18 سالہ ڈی وشوا کی موت ری بھوئی ضلع کے نونگ پوہ سِول ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہوگئی جب کہ دیگر کھلاڑی اب شمال مشرقی اندرا گاندھی ریجنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل سائنس میں زیر علاج ہیں۔ سب کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ایم ٹی ٹی اے کے نائب صدر بروس پی مارک اور جنرل سکریٹری چرنجیو چودھری نے بہت ہی باصلاحیت اور ہونہار ٹیبل ٹینس کھلاڑی ڈی وشوا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ North Eastern Indira Gandhi Regional Institute of Health and Medical Sciences
ڈی وشوا نے اندرون اور بیرون ملک کئی ٹائٹل جیتے تھے: میگھالیہ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن نے کہا کہ ڈی وشوا نے اندرون و بیرون ملک کئی جونیئر، سب جونیئر اور کیڈٹ ٹائٹل جیتے ہیں اور ان کی موت بھارت میں کھیل کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔ ڈی وشوا کے گھر والے نونگ پوہ پہنچنے والے ہیں جہاں اس کی لاش رکھی گئی ہے۔ Meghalaya Table Tennis Association