ETV Bharat / sports

ٹوکیو اولمپک: پہلوان وینیش فوگاٹ کی ساتھ میں 'فزیو' رکھنے کی درخواست - شیف ڈی مشن

بھارتی پہلوان ونیش فوگاٹ نے بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن (IOA) اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (SAI) سے درخواست کی ہے کہ انہیں ٹوکیو اولمپکس کے دوران فیزیو کو ساتھ رکھنے کی اجازت دی جائے۔

وینیش فوگاٹ
وینیش فوگاٹ
author img

By

Published : Jul 23, 2021, 8:55 AM IST

بھارتی پہلوان ونیش فوگاٹ نے بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن (IOA) اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (SAI) سے درخواست کی ہے کہ وہ ٹوکیو اولمپکس کے دوران اپنے طبی معاون (فیزیو) کو ساتھ رکھنے کی اجازت دی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فوگاٹ نے آئی او اے اور ایس اے آئی سے زبانی طورپر اپیل کی ہے جس کے بعد دنوں اداروں کے عہدیداران اس معاملہ پر غور و خوض کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا ابھی اس معاملہ کے دیگر پہلوؤں پر غور و خو ض جاری ہے اور آگے کی حکمت عملی طے کی جائیگی۔

ٹوکیو اولمپکس کے آغاز سے تین دن قبل پیڈلر مانیکا بترا نے بھارت کے شیف ڈی مشن بی پی بیشیا سے اپیل کی تھی کہ کہ وہ اپنے کوچ سنائے پیرانجپے کو کھیل کے میدان (ایف او پی) تک جانے کی اجازت دی جائے۔

اولمپکس میں ٹیبل ٹینس کے مقابلہ کا آغاز 24 جولائی سے ہو رہا ہے۔ ٹیبل ٹینس فیڈریشن آف انڈیا (ٹی ٹی ایف آئی) کے سکریٹری ارون بنرجی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بترا نے اپنے ذاتی کوچ تک رسائی کی درخواست کی ہے۔

بنرجی نے اے این آئی سے بات کرتے ہوے کہا فوگاٹ نے بھارتی شیف ڈی مشن سے درخواست کی ہے۔ تاہم ابھی تک انہیں اس بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہے کہ ان کے کوچ کو ایف او پی تک رسائی کی اجازت دی جائیگی یا نہیں۔

ٹوکیو روانگی سے قبل بترا نے کہا تھا کہ وہ جمعہ سے شروع ہونے والے آئندہ ٹوکیو اولمپکس میں اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گی۔

مانیکا بترا نے ٹوکیو روانگی سے قبل کہا تھا کہ "مجھے بہت خوشی ہے کہ میں نے اولمپکس کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ ملک کی نمائندگی کرنا بہت بڑی بات ہے، میں ڈبلز اور سنگلز دونوں ایونٹ میں اپنی بہترین کار کردگی پیش کرنے کی کوشش کروں گی-

مزید پڑھیں : Tokyo Olympics: اولمپکس میں بھارتی کھلاڑی تاریخ رقم کرسکتے ہیں

واضح رہے کہ بھارت کے 18 کھیلوں سے جڑے کل 127 ایتھلیٹ ٹوکیو گئے ہیں۔ یہ اب تک کسی بھی اولمپک میں بھارت کی جانب سے بیھجا جانے والا اب تک کا سب سے بڑا دستہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.