بھارت کے اسٹار پہلوان بجرنگ پونیا کو ٹوکیو اولمپکس میں مردوں کے فری اسٹائل 65 کلو گرام زمرے کے سیمی فائنل میچ میں آذربائیجان کے حاجی علییو کے ہاتھوں 5۔12 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بجرنگ پونیا نے مقابلے کی شروعات بہترین کی اور ایک پوائنٹ حاصل کیا لیکن حاجی نے واپسی کرتے ہوئے چار پوائنٹس حاصل کرلیے جس کے بعد بجرنگ پہلے دور میں 1۔4 سے پیچھے رہ گئے۔
اس کے بعد بجرنگ نے دو پوائنٹس لیے اور اس وقت میچ سخت نظر آنے لگا۔ تاہم حاجی نے پھر دو مزید پوائنٹس حاصل کیے۔ حاجی نے میچ کو یک طرفہ بناکر ایک اور پوائنٹ جیت لیا۔ دوسرے دور میں حاجی نے 4-8 کی برتری حاصل کرلی اور آخر میں پونیا کو 5۔12 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بجرنگ پونیا، ٹوکیو اولمپکس میں بھارت کی جانب سے میڈل جیتنے والوں میں سے ایک تھے لیکن ان کا سونے کا تمغہ حاصل کرنے کا خواب ٹوٹ گیا تاہم ان کے پاس اب بھی موقع ہے کہ وہ کانسہ کا تمغہ جیت سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: Tokyo Olympics: ریسلر بجرنگ پنیا سیمی فائنل میں
اس سے قبل بھارتی اسٹار ریسلر بجرنگ پونیا کا مقابلہ کوارٹر فائنل میں ایران کے مورٹیز چیکا غیاثی سے ہوا جہاں انہوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے راؤنڈ میں اپنے ایرانی حریف کو شکست دی تھی۔