ETV Bharat / sports

2021 Tokyo Olympic: جیولن تھرو گیمز میں بھارت کی نمائندگی کرنے والا نیرج چوپڑا - ٹوکیو اولمپکس 2021

ٹوکیو اولمپکس 2021 ( 2021 Tokyo Olympic) میں ہریانہ کے ضلع پانی پت کا رہائشی نیرج چوپڑا جیولن تھرو گیمز میں بھارت کی نمائندگی کرے گا۔ اولمپکس میں نیرج سے کافی زیادہ توقعات کی جارہی ہیں۔

tokyo olympic player javelin throw player neeraj chopra preparation haryana panipat
جیولن تھرو گیمز میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے والا نیرج چوپڑا
author img

By

Published : Jun 17, 2021, 2:29 PM IST

جاپان کے شہر ٹوکیو میں ہونے والے اولمپک کھیلوں کے لیے اس وقت پوری دنیا کے کھلاڑی سخت محنت کر رہے ہیں۔ جس میں ہریانہ کے پانی پت ضلع سے تعلق رکھنے والا جیولن تھرو پلیئر نیرج چوپڑا (Javelin Throw Player Neeraj Chopra) بھی اولمپکس میں ملک کو سونے کے حصول کے لیے دن و رات محنت کر رہا ہے۔

نیرج چوپڑا فی الحال پرتگال میں ہونے والے مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں، نیرج چوپڑا نے مقابلے میں حصہ لینے سے پہلے اولمپکس کے لیے کی گئی تیاریوں کے بارے میں اپنا تجربہ شیئر کیا ہے۔

  • نیرج چوپڑا نے سنہ 2016 میں انڈر-20 میں چمپیئن شپ کا خطاب اپنے نام کیا۔
  • سنہ 218 میں دولت مشترکہ کھیل میں طلائی تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے۔
  • 27 اگست 2018 میں ایشین گیمز میں بھی طلائی تمغہ حاصل کیا۔
  • 25 ستمبر 2018 کو ارجن ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔

نیرج اولمپکس کے بارے میں بہت پر اعتماد ہیں اور وہ اس کو یادگار بنانے کا یقین دلا رہے ہیں۔ اولمپک کھیلوں میں نیرج چوپڑا کی کارکردگی سے ان کا کنبہ بھی بہت پرجوش ہے۔

نیرج کے چچا بھیم چوپڑا کا کہنا ہے کہ نیرج چوپڑا ہمیشہ اپنے کھیل کے بارے میں سنجیدہ رہا ہے۔ اپنے کھیل کو مزید بہتر بنانے کے لیے وہ دن رات پسینہ بہا رہا ہے۔ بھیم چوپڑا کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ان کا بیٹا اس اولمپکس میں یقینی طور پر اپنے ملک کا نام روشن کرے گا۔

نیرج ایک مشترکہ خاندان میں رہتا ہے۔ نیرج اولمپکس میں پہنچتے ہی خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے لیکن گھر والے نیرج کی عدم موجودگی کو یقینی طور پر محسوس کرتے ہیں، اس کے باوجود ان کے کنبہ کے افراد کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا ملک کی توقعات پر کھرا اترے گا اور اس سے بہتر کیا ہوگا۔

دوسری طرف نیرج کی چھوٹی بہن نینسی بھی اپنے بھائی کی طرح بننا چاہتی ہے۔ نینسی کھلاڑی بننے کی خواہش مند ہیں اور اپنے بھائی کی طرح اولمپکس میں بھی ملک کا پرچم بلند کرنا چاہتی ہیں۔ دوسری طرف نینسی کو یقین ہے کہ اس کا بھائی اس بار اولمپکس میں سونے کے تمغہ پر قبضہ کرے گا اور پورے ملک کو فخر محسوس کروائے گا۔

اولمپکس میں عمدہ کارکردگی کے لیے نیرج چوپڑا اس وقت تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس کی تیاریوں کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس نے لزبن میں جیولین تھرو میچ میں تمام حریفوں کو شکست دے کر سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ ملک کو نیرج پر اعتماد ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ای ٹی وی بھارت اردو بھی نیرج چوپڑا کو اولمپک کھیلوں کے لیے نیک خواہشات پیش کرتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.