کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کا تیسرا سیزن آئندہ برس 18 جنوری سے 30 جنوری تک ہوگا۔
مرکزی وزیر کھیل کرن رجیجو نے ٹویٹ کیا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کے تیسرے سیزن کا انعقاد سنہ 2020 کے پہلے ماہ میں گوہاٹی میں ہوگا۔
کرن رجیجو نے مزید لکھا کہ ان کھیلوں میں 10 ہزار سے زائد کھلاڑی اور افسران حصہ لیں گے، اس کا انعقاد آسام، انڈین اولمپک آرگنائزیشن اور اسکول گیمز فیڈریشن آف انڈیا کے اشتراک سے کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ کھیلو انڈیا کا پہلا ایڈیشن جنوری سنہ 2018 میں دہلی میں جبکہ دوسرا ایڈیشن جنوری سنہ 2019 میں پونے شہر میں منعقد ہوا تھا۔