ETV Bharat / sports

پیرا اولمپک کھلاڑیوں کا پہلا ویبینار - اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا

ملک میں پیرااسپورٹس کے تئیں لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا ’سائی‘ کے تعاون سے بھارتی پیرالمپک کمیٹی ’پی سی آئی‘ نے پہلی بار ویبینار منعقد کیا ہے جس میں پیرااسپورٹس کے بنیادی، تکنیکی اور سائنسی پہلوؤں پر بحث کی گئی۔

The first paralympic athletes webinar
پیرا اولمپک کھلاڑیوں کا پہلا ویبینار
author img

By

Published : May 21, 2020, 5:33 PM IST

ریو پیرالمپک کی چاندی کا تمغہ فاتح اور سائی کی صدر دیپا ملک نے کہا کہ یہ ایک منفرد پہل تھی جس کا پیرا کھلاڑیوں کو فائدہ پہنچے گا۔

دیپا نے کہا کہ 16 دن کے پیرا اسپورٹس آن لائن ڈیولپمنٹ پروگرام کے ذریعے قومی کھیل ادارے ’آئی این ایس‘ کے رجسٹرڈ کوچ ان سے جڑے۔

پیرالمپک کھلاڑی دیپا نے اس ویبینار کو خطاب کیا جبکہ مختلف پیرا کھلاڑی، قومی کوچ، فزیو، سائی اور قومی پیرالمپک کمیٹی (این پی سی) کے کئی افسران اس میں شامل ہوئے۔

دیپا نے کہا کہ ہمیں اس طرح کے ایجوکیشن پروگرام شروع کرکے خوشی ہو رہی ہے اور ہم اس کے لیے سائی کا شکریہ کرتے ہیں جنہوں نے اس میں شرکت کی۔

اس پروگرام کی وجہ سے بہت سے آئی این ایس کوچ ہمارے ساتھ جڑے ہیں۔ اب تک ملک میں پیرا اسپورٹس کے لیے کوئی ایجوکیشنل پروگرام نہیں منعقد کیا گیا تھا اور ہمارے کھلاڑی خود یہ سیکھ رہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ یہ سیشن صرف سیکھنے کا موقع نہیں ہے بلکہ یہ بڑا ہدف پروگرام ہے۔ ہمارے پاس جسمانی طور پرفٹ بہت کوچ ہیں جو پیرا کھلاڑیوں کو کوچنگ دینا چاہتے ہیں اور انہیں اب پتہ ہے کہ کس طرح آگے بڑھنا ہے۔

دیپا نے کہاکہ یہ ویبینار پیرالمپک کھلاڑیوں تک پہنچنے اور ان کے خیال جاننے کا ذریعہ ہے۔ تیسری، یہ ایسی جگہ ہے جہاں ہم پیرا کھلاڑی کے بارے میں جان سکتے ہیں کہ وہ کتنی مشکلات کو پار کر کے یہاں تک پہنچا ہے۔ یہ ایشیا سے متعلق نوجوانوں کے لیے ایک امید اور تحریک کا ذریعہ ہے۔

اس ویبینار میں سابق بیڈمنٹن کھلاڑی پلیلا گوپی چند اور شوٹر گگن نارنگ نے بھی شرکت کی اور ایسے پروگرام منعقد کرنے کے لیے سائی کی تعریف کی۔

دیپا نے کہا کہ سائی آنے والے دنوں میں کوئز منعقد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ویبینار کے بعد ہم نے پہلے ہی سائی کو 30 سیٹ سوال پیش کئے ہیں اور وہ شرکاء کے لئے جلد ہی اپنے سوشل میڈیا ہینڈل کے ذریعے انہیں جاری کریں گے۔ دیپا پیرا اسپورٹس کے تمام فیڈریشنوں کے چئرمین کے ساتھ مل کر اجلاس کرے گی اور ان سے آنے والے دنوں میں ایجوکیشن پروگرام کرانے کا مطالبہ کریں گی۔

سائی کے سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس ایس رائے نے کہاکہ یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ ہر سیشن میں 300 شرکاء شامل ہوں گے۔ یہ ایک شاندار پہل ہے اور ہم اس سے اب طویل سفر طے کریں گے۔

2018 ایشیائی پیرا گیمز کی گولڈ میڈلسٹ ایکتا بھيان نے کہاکہ یہ 16 روزہ ویبینار پیرا کھلاڑی کے لئے کافی اچھا ہے۔ میں نے ذاتی طور پر دوسرے کھیل کے بارے میں جانا۔ ایک پیرا اسپورٹس کھلاڑی کے لئے ورزش اور نفسیاتی مشورہ کے ساتھ غذائیت ضروری ہے۔ کئی سینئر کوچ اور کھلاڑیوں نے اپنے تجربےشئیر کئے جس سے نوجوان کھلاڑیوں کو مدد ملے گی۔

ایکتا نے کہاکہ نوجوان کھلاڑیوں کا جوش دیکھ کر خوشی ہوئی۔ میں اس پہل کے لئے سائی کا شکریہ ادا کرتی ہوں اور آگے بھی ایسے سیشن منعقد ہونے کا یقین رکھتی ہوں، خاص طور پر لاک ڈاؤن کے دوران۔

پیرا بیڈمنٹن اسٹار سوكانت کدم نے کہاکہ یہ اچھی پہل ہے اور اس سے ملک بھر میں پیرا اسپورٹس کے تئیں بیداری بڑھے گی۔ تمام سیشن کافی اہم اور جانكاري والے تھے۔ اس میں شامل ہوکر نئی چیزیں سیکھنے کو ملیں۔ میرے خیال سے لاک ڈاؤن کے دوران ذہنی مضبوطی پر توجہ دینے کا صحیح وقت ہے ۔10 سیمی فائنل ہارنے کے بعد میں نے اس پر توجہ دینا شروع کیا تھا اور مجھے خوشی ہے کہ فروری میں عالمی نمبر ایک کو شکست دینے کے بعد مجھے اس کا نتیجہ دکھائی دیا۔

قومی پیرا بیڈمنٹن کوچ گورو کھنہ نے کہاکہ یہ سب کے لئے مشکل وقت ہے اور ہمیں اس وبا کا مضبوطی سے سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہمیں پرامید رہنا چاہئے کہ جلد ہی یہ وقت گزر جائے گا۔ پیرا بیڈمنٹن کے لئے اس طرح کی ویبینار کا انعقاد بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ میں مسلسل ویڈیو کال کے ذریعے پیرا کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کرتا ہوں جو میری ٹریننگ کو مسلسل فالو کرتے ہیں اور روزانہ رپورٹ کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.