ETV Bharat / sports

ارجن ایوارڈ سے نوازے جانے والے کھلاڑیوں کی تفصیلات - 29 اگست کو ارجن

ملک کے اعلیٰ ترین کھیل اعزاز راجیو گاندھی کھیل رتن سے سرفراز خاتون ریسلر ساکشی ملک اور خاتون ویٹ لفٹر میرابائی چانو کو ارجن ایوارڈ کی فہرست سے خارج کردیا گیا ہے جبکہ 27 کھلاڑیوں کو کھیلوں کے دن 29 اگست کو راشٹرپتی بھون کی ورچوئل تقریب کے ذریعہ ارجن ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

The 27 players will receive the Arjuna Award on August 29
27 کھلاڑی 29 اگست کو ارجن ایوارڈ سے نوازے جائنگے
author img

By

Published : Aug 21, 2020, 9:52 PM IST

وزارت کھیل کی 12 رکنی ایوارڈ کمیٹی نے ارجن ایوارڈ کے لیے 29 کھلاڑیوں کے ناموں کی سفارش کی ہے جس پر حتمی فیصلہ مرکزی وزیر کھیل کرن رجیجو نے کرنا تھا۔

وزیر کھیل نے اس فہرست سے ساکشی اور چانو کے ناموں کو خارج کردیا جنہیں پہلے ہی ملک کا سب سے بڑا کھیل اعزاز راجیو گاندھی کھیل رتن دیا جا چکا ہے۔

2016 میں ریو اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے کے بعد ساکشی کو کھیل رتن سے نوازا گیا تھا جبکہ ورلڈ چمپیئن بننے والی ویٹ لفٹر میرابائی چانو بھی کو 2018 میں ہندوستانی کرکٹ کپتان وراٹ کوہلی کے ساتھ کھیل رتن سے نوازا گیا تھا۔

ارجن ایوارڈ کے لیے 215 کھلاڑیوں کو نام بھیجے گئے تھے، اس سال ارجن ایوارڈ کے لیے جنوری 2016 سے دسمبر 2019 تک کی کارکردگی پر غور کیا گیا۔

تجربہ کار ٹیسٹ کرکٹرز ایشانت شرما، نوجوان شوٹر منو بھاکر اور سوربھ چودھری ، تیرانداز اتانو داس ، بیڈمنٹن جوڑی چراغ شیٹی اور ساتوک سائراج رینکیریڈی ، ٹینس کھلاڑی دووج شرن ، ایتھلیٹ دوتی چند ، نوجوان گولفر ادیتی اشوک ، پہلوان راہل او اے اور ہاکی پلیئر آکاشدیپ سنگھ ارجن ایوارڈ کے حقدار کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

ارجن ایوارڈ کے لیے تجویز کردہ ناموں کی فہرست مندرجہ ذیل ہے:

ایشانت شرما (کرکٹ) ، منو بھاکر (شوٹنگ) ، سوربھ چودھری (شوٹنگ) ، دوتی چند (ایتھلیٹکس) ، دیپیکا ٹھاکر (ہاکی) ، اتانو داس (تیراندازی) ، دیپک ہڈا (کبڈی) ، دووج شرن (ٹینس) ، چراغ شیٹی (بیڈ منٹن) ، ساتوک سائراج رینکیریڈی (بیڈ منٹن) ، دتھو بھوکنال (روئنگ) ، لیویلینا بورگوہن (باکسنگ) ، آکاشدیپ سنگھ (ہاکی) ، دیپتی شرما (کرکٹ) ، منیش کوشک (باکسنگ) ، راہل آوارے (ریسلنگ) ، دیویہ کاکرن (ریسلنگ) ) ، مدھولیکا پٹکر (ٹیبل ٹینس) ، وشیش بھگونشی (باسکٹ بال) ، ساونت اجے اننت (ہارس رائیڈنگ) ، سندیش جھگن (فٹ بال) ، ادیتی اشوک (گولف) ، کالے سریکا سدھاکر (کھو کھو) ، شیو کیشون (سرمائی کھیل) ، سویش نارائن جادھؤ (پیرا سوئمنگ) ، سندیپ (پیرا ایتھلیٹکس) ، منیش نروال (پیرا شوٹنگ)۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.