نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعرات کو انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (IOA) کو عبوری راحت دیتے ہوئے سی او اے کو تحلیل کرنے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا کہ دہلی ہائی کورٹ کے ذریعہ مقرر کردہ 3 رکنی کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹر (سی او اے) Committee of Administrators ملک کی اعلیٰ کھیلوں کی تنظیم کے معاملات کو نہیں سنبھالے گی۔ Supreme Court dissolves CoA
چیف جسٹس این وی رمنا Chief Justice NV Ramanna کی سربراہی والی بنچ نے مرکز اور آئی او اے کی طرف سے پیش ہونے والے سالیسٹر جنرل تشار مہتا کی عرضی کا نوٹس لیا کہ کھیلوں کی عالمی تنظیمیں COA جیسی باڈی کو تسلیم نہیں کرتی ہیں اور اس کے نتیجے میں بھارت کو بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت سے روکا جا تا ہے۔
سپریم کورٹ نے اس دلیل کا بھی نوٹس لیا کہ اس حکم سے ملک پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔ اس کے بعد عدالت نے IOA کے معاملات میں جمود کو برقرار رکھنے کے لیے عبوری راحت دی۔ سپریم کورٹ کے اس حکم کے بعد اب دہلی ہائی کورٹ سے مقرر کردہ ایڈمنسٹریٹرز کی کمیٹی آئی او اے کا کام نہیں سنبھال سکے گی۔
بتادیں کہ دہلی ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس انیل آر ڈیو، سابق چیف الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی اور وزارت خارجہ کے سابق سکریٹری وکاس سواروپ کو منتظمین کی کمیٹی میں شامل کیا تھا۔
اس سے پہلے، سپریم کورٹ نے آئی او اے کی IOA کی اپیل پر سماعت کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے دلیل دی تھی کہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) بھارتی ایسوسی ایشن کو معطل کر سکتی ہے، جیسا کہ حال ہی میں آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کا معاملہ تھا۔ دہلی ہائی کورٹ نے 16 اگست کو IOA کے معاملات چلانے کے لیے تین رکنی CoA کی تشکیل کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے کہا تھا کہ IOA اسپورٹس کوڈ کی پابندی کرنے میں مسلسل ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر رہی ہے، جس نے اپنے کاموں کو CoA کو سونپنا لازمی بنا دیا ہے۔
مزید پڑھیں: