جسٹس راجیش ٹنڈن (سابق جج اتراکھنڈ ہائی کورٹ) نے ریٹرننگ آفیسر ہونے کی حیثیت سے انتخابی نتائج کا اعلان کیا۔
اعلان کے مطابق سدھانشو متل اتفاق رائے سے دوبارہ کھو کھو فیڈریشن آف انڈیا(KKFI) کے صدر منتخب ہوئے جبکہ ایم ایس تیاگی کا بطور جنرل سکریٹری دوبارہ انتخاب عمل میں آیا اور سریندر کمار بھوٹانی خازن منتخب ہوئے۔
اس کے علاوہ نائب صدور، جوائنٹ سکریٹریز اور ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران کا بھی اتفاق رائے سے انتخاب کیا گیا۔
تمام ریاستی کھوکھو ایسوسی ایشن کی نمائندگی کرنے والے انتخابی کالج نے فیڈریشن کے نومنتخب آفس بیئررس پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
کے کے ایف آئی کے صدر اور جنرل سکریٹری نے تمام مندوبین کے ساتھ اظہار تشکر کرتے ہوئے کھو کھو کی ترقی اور فروغ کے لیے تمام یونٹس کو نہ صرف ملک بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
یہ بھی پڑھیں: محمد اظہر الدین ایچ سی اے صدر کے عہدے پر بحال
صدر نے ایوان کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر مختلف کھو کھو کوچنگ کیمپ، مقابلوں اور سیمینارز کے انعقاد کے تعلق سے اپنے وژن کے بارے میں بھی آگاہ کیا جس کا مقصد ایشین گیمز کے ساتھ ساتھ اولمپکس کھیلوں میں کھو کھو کو شامل کرنا ہے۔