مرکزی وزیر کھیل كرن ریجیجو نے ٹویٹ کرکے اس بات کی جانکاری دی۔ انہوں نے کہاکہ مشہور فٹ بال ماہر نووی كپاڑيا کو طبی ضرورت کے لئے چار لاکھ روپے کا چیک دیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی انسانی وسائل کی وزارت کو ان کی پنشن بحال کرنے کے لئے کہا جائے گا۔ دہلی یونیورسٹی بہبود فنڈ کی دفعات میں ترمیم کی جائے گی تاکہ اس کا فائدہ زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے۔
میڈیا میں نووی کی بیماری اور انہیں پنشن نہ مل پانے کی خبریں نمایاں آئی ہیں جس کے بعد وزارت کھیل نے اس پر نوٹس لیا اور نووی کو ان کی طبی ضرورتوں کے لئے چار لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔