ETV Bharat / sports

کھیل ٹورنامنٹ اور سلیکشن ٹرائیلز 15 اپریل تک موخر - وزارت کھیل

مرکزی وزارت کھیل نے کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے قومی کھیل فیڈریشنوں (این ایس ایف )، ہندستانی اولمپک ایسوسی ایشن (آئی اواے) اور ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کو تمام کھیلوں کے مقابلوں اور انتخاب کے عمل کو 15 اپریل تک ملتوی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

کھیل ٹورنامنٹ اور سلیکشن ٹرائیلز 15 اپریل تک موخر

author img

By

Published : Mar 19, 2020, 8:24 PM IST

وزارت کھیل نے جمعرات کو جاری ایک بیان میں کہاکہ تمام کھیلوں کی تنظیموں اور ان سے جڑی متعلقہ یونٹس کو مشورہ دیا گیا ہے کہ 15 اپریل تک کسی بھی طرح کے مقابلوں اور انتخاب کے عمل کو منعقد نہ کریں۔

کھیل ٹورنامنٹ اور سلیکشن ٹرائیلز 15 اپریل تک موخر
کھیل ٹورنامنٹ اور سلیکشن ٹرائیلز 15 اپریل تک موخر

وزارت نے قومی کھیل فیڈریشنوں کو اولمپک کی تیاری کر رہے کھلاڑیوں کو ان لوگوں سے الگ کرنے کے لیے کہا ہے جو ان کے تربیتی کیمپ کا حصہ نہیں ہیں ۔ ریلیز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کیمپ میں نہ رہنے والے کوچ اور تربیت اہلکاروں کو بغیر قرنطینیہ قوانین کی پیروی کئے ٹرینی کھلاڑیوں سے ملنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس سے پہلے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (سائی ) نے کورونا وائرس کے خطرے کے سبب اپنے تمام قومی مراکز کو بند کر دیا تھا اور ٹریننگ معطل کر دی تھی لیکن اس کے مراکز میں اولمپکس کی تیاری جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

سائی نے بتایا تھا کہ اس نے اپنے تمام قومی مراکز اور سائی ٹریننگ سینٹر میں کورونا کو روکنے کے لئے کئی بڑے اقدامات کئے ہیں۔قومی مراکز اور ٹریننگ سینٹر میں تعلیمی ٹریننگ فوری اثر سے اگلے حکم تک معطل کر دی گئی ہے۔اگرچہ ہاسٹل سہولیات 20 مارچ تک کے لئے کھلی رہیں گی تاکہ کھلاڑیوں کو تکلیف نہ ہو۔

تمام قومی کیمپ ملتوی کر دیے گئے ہیں اور صرف وہی کیمپ کھلے ہیں جہاں کھلاڑی اولمپکس کی تیاریاں کر رہے ہیں۔جن کھلاڑیوں کے اگلے چند دنوں میں امتحان ہیں انہیں مرکز میں رہنے کی اجازت رہے گی تاکہ وہ اپنے امتحان دے سکیں۔

لیکن یہ بھی یقینی بنایا جا رہا ہے کہ تمام صحت کے عمل پر مکمل طور عمل کیا جائے جس سے مرکز میں رکنے والے کھلاڑیوں کو کوئی انفیکشن نہ ہو۔

دیگر تمام ٹرینی کو ان کے والدین کو اطلاع دینے کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔جن کے گھر مرکز سے 400 کلومیٹر کے دائرے میں ہیں انہیں اے سی تھری درجے کا ٹرین ٹکٹ دیا گیا ہے اور جن کے گھر 400 کلو میٹر سے آگے ہیں انہیں ہوائی سفر کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔

کسی ٹورنامنٹ، کھیل تقریب، سمینار یا ورکشاپ کا اس وقت تک انعقاد نہیں کیا جائے گا جب تک مرکز یا ریاستی حکومتیں کورونا کو لے کر لگائی گئی پابندیوں کو ہٹا نہیں دیتیں۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندستان میں كووڈ -19 سے چار لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ لوگوں کی تعداد بڑھ کر 166 ہو گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.