دہلی نے احمد آباد کے ایکا ایرینا کے ٹرانس اسٹیڈيم میں کھیلے گئے سیمی فائنل مقابلے میں آج دفاعی فاتح بنگلور بُلس کو 44-38 سے اور بنگال واریئرس نے یو ممبا کو 37-35 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی جو 19 اکتوبر کو اسی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پہلے سیمی فائنل میں دہلی کی ٹیم بنگلور پر بھاری پڑی اور اس نے پہلی بار فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔ نوین کمار دہلی کی اس تاریخی جیت کے ہیرو ثابت ہوئے جنہوں نے اس سیزن کا 21 واں اور مسلسل 20 واں سپر -10 پارکرتے ہوئے 15 ریڈ پوائنٹس حاصل کئے جبکہ ڈفینس میں انل کمار کو 4 ٹیكل پوائنٹس ملے۔
بنگلور کی جانب سے پون کمار سهراوت نے بھی سپر -10 کے ساتھ 18 ریڈ پوائنٹس حاصل کیے لیکن ان کی یہ کارکردگی بھی ان کی ٹیم کو جیت نہیں دلا سکی۔