لکھنؤ: لگاتار دو اولمپک میں تمغہ جیتنے والی ہندوستان کی پی وی سندھو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن مالویکا بنسوڑ کو اتوار کے روز لگاتار گیمز میں 21-13، 21-16 سے ہرا کر سید مودی انٹرنیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا خطاب دوسری دوسری بار جیت لیا۔
پی وی سندھو نے سید مودی ٹورنامنٹ کا اعزاز حاصل کیا
یہ بھی پڑھیں:
- پی وی سندھو سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی گفتگو
- Tasnim Mir World Number One: سائنا نہوال اور پی وی سندھو جو نہیں کرسکیں وہ تسنیم میر نے کر دکھایا
سندھو نے اس سے قبل 2017 میں یہ خطاب جیتا تھا۔ سندھو گزشتہ ہفتے انڈیا اوپن کے سیمی فائنل میں ہارگئی تھیں لیکن اس بار وہ خطاب جیتنے میں کامیاب رہیں۔
(یو این آئی)