ETV Bharat / sports

Shubhman Gill Hits Brilliant Century شبمن گل کی شاندار سنچری، نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 235 رنز کا ہدف - شبمن گل نے 7 چھکے اور 12 چوکے لگائے

اس اننگز کے دوران شبمن گل نے 7 چھکے اور 12 چوکے لگائے۔ اس دوران ان کا اسٹرائیک ریٹ 200 تھا۔ گل کی اس تابناک اننگز کے بعد وہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ میں آگئے اور تجربہ کاروں سمیت کئی مداح ان کے قائل ہوگئے۔

شبمن گل کی شاندار سنچری
شبمن گل کی شاندار سنچری
author img

By

Published : Feb 1, 2023, 9:36 PM IST

Updated : Feb 1, 2023, 9:46 PM IST

نئی دہلی: ہندوستانی نوجوان اوپنر شبمن گل نے اپنے T20 انٹرنیشنل کیریئر کی پہلی سنچری 54 گیندوں پر بنائی۔ یہ گل کا چھٹا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ہے، جس میں ان کی یہ بہترین اننگز ہے۔ اس سے قبل ان کی بہترین اننگز 46 رنز کی تھی۔

ہندوستانی ٹیم کے اسٹار نوجوان اوپنر شبمن گل نے نیوزی لینڈ کے گیند بازوں کو زبردست کلاس دی۔ احمدآباد میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں گل نے اوپننگ میں آکر اپنی ون ڈے فارم دکھائی جس کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے بولرز پریشان نظر آئے۔

ہندوستانی ٹیم کو پہلا جھٹکا اننگز کے دوسرے اوور میں 7 رنز پر لگا۔ ایشان کشن 3 گیندوں پر ایک رن بنانے کے بعد ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ لیکن اس کے بعد شبمن گل نے راہل ترپاٹھی کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا اور جلد بازی میں پچاس رنز بنائے۔ اس کے بعد یہ اننگز بھی سنچری میں بدل گئی۔

ترپاٹھی بھی 22 گیندوں پر 44 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ لیکن گل کا بلہ بالکل نہیں رکا۔ یہ گل کا چھٹا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ہے، جس میں ان کی یہ بہترین اننگز ہے۔ اس سے قبل ان کی بہترین اننگز 46 رنز کی تھی۔ شبمن گل نے نیوزی لینڈ کے خلاف 63 گیندوں پر 126 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

اس اننگز کے دوران شبمن گل نے 7 چھکے اور 12 چوکے لگائے۔ اس دوران ان کا اسٹرائیک ریٹ 200 تھا۔ گل کی اس تابناک اننگز کے بعد وہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ میں آگئے اور تجربہ کاروں سمیت کئی مداح ان کے قائل ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم نے 4 وکٹوں پر 234 رنز بنائے۔ ٹیم کی جانب سے شبمن گل نے 63 گیندوں پر 126 رنز کی سنچری اننگز کھیلی۔ گل کے علاوہ راہول ترپاٹھی نے 22 گیندوں پر 44 اور ہاردک پانڈیا نے 17 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔ کیوی ٹیم کے سامنے جیت کے لیے 235 رنز کا ہدف ہے۔

Last Updated : Feb 1, 2023, 9:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.