ETV Bharat / sports

World Boxing Championship شیوا اور دیپک ورلڈ چیمپئن شپ میں بھارت کی قیادت کریں گے

author img

By

Published : Apr 9, 2023, 8:45 AM IST

ازبکستان کے تاشقند میں ہونے والی آئندہ آئی بی اے مینز ورلڈ باکسنگ چمپئن شپ میں شیوا تھاپا اور دیپک بھوریا بھارت کی قیادت کریں گے۔ Shiva Thapa in World Boxing Championship

شیوا اور دیپک ورلڈ چیمپئن شپ میں بھارت کی قیادت کریں گے

نئی دہلی: چھ بار کی ایشیائی چمپئن شپ میں تمغہ جیتنے والے شیوا تھاپا اور 2019 ایشین چمپئن شپ کے چاندی کا تمغہ جیتنے والے دیپک بھوریا 30 اپریل سے 14 مئی تک ازبکستان کے تاشقند میں ہونے والی آئندہ آئی بی اے مینز ورلڈ باکسنگ چمپئن شپ میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ 2015 کی عالمی چمپئن شپ میں کانسہ کا تمغہ جیتنے والے شیوا نے 63.5 کلوگرام زمرے میں ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے نام میں ایک اور تمغہ شامل کرنا چاہیں گے۔ حالیہ دنوں میں تیزی سے ابھرے دیپک 51 کلوگرام فلائی ویٹ زمرہ میں دعوے داری پیش کریں گے۔

دیپک نے 2021 میں اسٹرینڈجا میموریل ٹورنامنٹ میں 2016 کے ریو اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور 2019 کے عالمی چیمپیئن ازبکستان کے شاخوبدین زویروف کو شکست دے کر سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کی تھی۔ ٹیم کے اعلان پر بات کرتے ہوئے، باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا (بی ایف آئی) کے صدر اجے سنگھ نے کہا، "مردوں کی ٹیم بہت محنت کر رہی ہے اور میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ ان میں سے ہر ایک ملک کا نام روشن کرے گا۔ ہم نے حال ہی میں ہندوستانی خواتین باکسروں کو دہلی ورلڈ چیمپئن شپ میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا ہے اور مجھے امید ہے کہ ہمارے لڑکے آئی بی اے مردوں کی عالمی باکسنگ چیمپئن شپ میں ایک بار پھر ہمیں فخر محسوس کرائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Women’s World Boxing Championship لگاتار دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بن کر نکہت زرین نے تاریخ رقم کی

ہندوستانی ٹیم میں تجربہ کار باکسر اور 2022 ایشین چیمپئن شپ میڈلسٹ محمد حسام الدین بھی ہوں گے۔ وہ انتہائی مسابقتی 57 کلوگرام کیٹیگری میں ٹاپ نمبر ایونٹ میں حصہ لیں گے۔ ٹوکیو اولمپیئن اور 2019 ایشین چیمپئن شپ کے چاندی کا تمغہ جیتنے والے آشیش چودھری بھی اس پر وقار تقریب میں دوسری بار ملک کی نمائندگی کریں گے اور اپنی نام میں ایک اور بڑا تمغہ شامل کرنے کے خواہشمند ہوں گے۔ حال ہی میں اسٹرینڈجا میموریل ٹورنامنٹ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے گووند ساہنی 48 کلوگرام زمرے میں اپنی مہارت پیش کریں گے۔ دریں اثنا، 2021 کے ورلڈ یوتھ چیمپیئن سچن سیواچ 54 کلو گرام بنٹم ویٹ زمرے میں ہندوستان کا پرچم لیکر اتریں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.