ETV Bharat / sports

قومی کھیل ایوارڈ کی تقریب کی تفصیلات - راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ

قومی یوم کھیل کے موقع پر راشٹرپتی بھون میں منعقد ورچوئل تقریب کے دوران منتخب کھلاڑیوں کو قومی کھیل ایوارڈ پیش کیے گئے۔

sports day ceremony
sports day ceremony
author img

By

Published : Aug 29, 2020, 6:05 PM IST

بھارت ہاکی کھلاڑی اور ہاکی کے جادوگر کہے جانے والے کھلاڑی میجر دھیان چند کی پیدائش 29 اگست کو ہوئی تھی اسی لیے ہر سال 29 اگست کو قومی یوم کھیل منایا جاتا ہے اور اسی کے پیش نظر آج راشٹرپتی بھون میں منعقد ورچول ایوارڈ تقریب میں منتخب کھلاڑیوں کو مختلف ایوارڈس سے نوازا گیا۔

اس ورچول تقریب میں سب سے پہلے قومی کھیل ایوارڈز کا آغاز کرتے ہوئے منتخب کھلاڑیوں کو کھیل رتن کے اعزاز سے نوازا گیا۔ اس دوران ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کنیکٹ تمام کھلاڑیوں میں سب سے پہلے پونے(مہاراشٹر) کی منیکا بترا کو کھیل رتن سے نوازا گیا۔ اس کے بعد خواتین ہاکی ٹیم کی کپتان رانی رامپال کو کھیل رتن سے نوازا گیا۔ رانی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بنگلور سے جُڑی تھیں۔ اس کے بعد صدر جمہوریہ نے پیرا ایتھلیٹ مری اپپن کو کھیل رتن ایوارڈ دیا۔

ارجن ایوارڈ یافتہ کھلاڑی
ارجن ایوارڈ یافتہ کھلاڑی
راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ یافتہ کھلاڑی

اس کے بعد منتخب کوچز کو درونا چاریہ ایوارڈ پیش کیا گیا۔ اس دوران صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے تمام کوچوں اور کھلاڑیوں کو ایک ایک کرکے طلب کیا۔

دروناچاریہ ایوارڈ یافتہ کوچز
دروناچاریہ ایوارڈ یافتہ کوچز

ملک کے مختلف شہروں ممبئی، پونے، بنگلور، کولکاتہ، حیدرآباد، سونی پت، چندی گڑھ، لکھنؤ، دہلی، بھوپال اور ایٹا نگر کے منتخب کردہ تمام کھلاڑی اور کوچ اس پروگرام کا حصہ تھے۔

ارجن ایوارڈ حاصل کرنے والے کھلاڑی
ارجن ایوارڈ حاصل کرنے والے کھلاڑی
ارجن ایوارڈ حاصل کرنے والے کھلاڑی
ارجن ایوارڈ حاصل کرنے والے کھلاڑی

واضح رہے کہ قومی یوم کھیل کے موقع پر مرکزی وزیر کھیل کرن رجیجو نے کہا ہے کہ 'ہم اسپورٹس ایوارڈ میں ملنے والی انعامی رقم میں پہلے ہی اضافہ کرچکے ہیں۔

مرکزی وزیر کھیل کرن ریجیجو نے کہا 'ہم نے کھیلوں اور ایڈونچر ایوارڈز کے لیے انعامی رقم میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ کھیل ایوارڈز کی انعامی رقم میں پہلے ہی اضافہ کیا گیا ہے۔ ارجن ایوارڈ اور کھیل رتن ایوارڈ کے لیے انعامی رقم بالترتیب 15 لاکھ اور 25 لاکھ روپے کردی گئی ہے۔ اس سے قبل کھیل رتن ایوارڈ حاصل کرنے والے کھلاڑی کو ساڑھے سات لاکھ روپے کی نقد رقم ملتی تھی اور ارجن ایوارڈ جیتنے والے کو پانچ لاکھ روپے ملتے تھے۔

  • ایواڑز حاصل کرنے والے کھلاڑی:
  • راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ: منیکا بترا، رانی رامپال، مارییپن تھنگاویلو
  • ارجن ایوارڈ: اتنو داس، دیپک ہُڈا ، آکاش دیپ سنگھ ، لولینا بورگوہن، منو بھاکر، منیش کوشک، سندھیا جھنگن ، دتو بھوکنال، راہل آوارے، دوتی چند، دیپتی شرما، شیوا کیشون، مدھوریکا پاٹکر، منیشا پاٹل، منیش، چیراغ شیٹی، وشیش بھارگونشی، اجے ساونت، ساریکا کالے، دیویہ کاکران
  • دروناچاریہ ایوارڈ (لائف ٹائم کیٹیگری): دھرمیندر تیواری، پُرشوتم رائے، شیو سنگھ، رومیش پٹھانیا ، کے کے ہڈا، وجئے منیشور۔
  • درووناچاریہ ایوارڈ (ریگولر زمرہ): جسپال رانا، کلدیپ ہانڈو، جوڈ فیلکس
  • دھیان چند ایوارڈ: کلدیپ سنگھ بھلر، جینسی فلپ جے۔ رنجیت کمار، ترپتی مرگنڈے، پردیپ شری کرشنا گندھے، ستیہ پرکاش تیواری، منجیت سنگھ، این. اوشا ، منپریت سنگھ، نیترپال ہڈا، نندن پی۔ بال، آنجہانی شری سچن ناگ (بعد از مرگ)
  • تینجنگ نورگے نیشنل ایڈونچر ایوارڈ: سرفراز سنگھ، ٹاک تیموت، مگن بیسا (سشما بیزا ۔ بیوی)، انیتا دیوی، کیول ہیرین ککا ، ستیندر سنگھ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.