اوڈنس: ساتوکسایراج رینکیریڈی اور چراغ شیٹی کی ہندوستانی مردوں کی ڈبلز جوڑی نے جمعرات کو ڈنمارک اوپن میں مسلسل دوسری جیت کے ساتھ کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ عالمی نمبر آٹھ کی جوڑی نے انڈونیشیا کے محمد فکری اور مولانا باگس کو 36 منٹ تک جاری رہنے والے پری کوارٹر فائنل میں 21-14، 21-16 سے شکست دی۔ Satwik Chirag Shetty Beat Indonesia Players
اس سے قبل ساتوک-چراغ جوڑی نے ٹاپ-32 راؤنڈ میں جنوبی کوریا کے کانگ من ہیوک اور سیو سیونگ جے کو شکست دے کر اپنی مہم کا آغاز کیا۔ دریں اثنا، ترشا جولی اور گایتری گوپی چند کی خواتین کی ڈبلز جوڑی ٹاپ 16 کے مقابلے میں تھائی لینڈ کی جے کٹیتھرک اور رویندا پرجونگزئی سے سیدھے گیمز میں 23-21، 21-13 سے ہارنے کے بعد ڈنمارک اوپن سے باہر ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: Satwik-Chirag Sign off with Maiden Bronze ساتوک اور چراغ کی جوڑی نے مردوں کے ڈبلز میں کانسے کا تمغہ جیتا
یواین آئی