تاشقند: بھارتی باکسر سچن سیواچ (54 کلوگرام) نے مالدووا کے سرگئی نوواک کو شکست دے کر اپنی پہلی عالمی چیمپئن شپ مہم کا فاتحانہ آغاز کیا حالانکہ ان کے ہم وطن نوین (92 کلوگرام) اور گووند ساہنی (48 کلوگرام) پیر کو آخری۔ 16 کے مقابلوں میں شکست کھاکر مقابلے سے باہر ہو گئے۔ سابق عالمی یوتھ چیمپیئن سچن نے اپنی تکنیکی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوواک کو 5-0 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی جہاں ان کا قازقستان کے ٹاپ سیڈ مخمود صابرخان سے مقابلہ ہوگا۔ سچن نے شروع سے ہی اپنی پوزیشن مضبوط رکھی اور نوواک پر مسلسل حملہ کیا۔ انہوں نے پہلے راؤنڈ میں اپنے لمبے قد کا فائدہ اٹھایا اور مخالف باکسر کو جوابی حملے کا موقع نہیں دیا۔ دوسرے راؤنڈ میں سچن نے گھونسوں کی بارش کی، جس میں ایک شاندار بائیں مکے کے بعد دیکھنے لائق دائیں ہاتھ کا حملہ شامل تھا۔
ان کا دفاع بھی ان کے حملوں جتنا ہی مضبوط تھاجس سے انہوں نے نوواک کی کوششوں کو بے اثر کر دیا۔ پہلے دو راؤنڈ ان کے حق میں جانے کے باوجود، سچن نے آخری تین منٹ میں بھی اپنے مکے کم نہیں کیے اور 5-0 سے شکست دی۔ اس دوران ہندوستانی باکسر نوین کو اسپین کے ایمینوئل پلا رئیس کے ہاتھوں 0-5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کے ہم وطن گووند ساہنی (48 کلوگرام) کو جارجیا کے الخوردووی ساخیل سے 5-0 سے شکست ہوئی۔ دیپک (51kg)، نشانت دیو (71kg) اور آکاش سنگوان (67kg) منگل کو اپنے متعلقہ پری کوارٹر فائنل مقابلے کے لیے رنگ میں داخل ہوں گے۔ دیپک (51 کلوگرام) کا مقابلہ چین کے جیاماؤ ژانگ سے ہوگا جبکہ نشانت کا مقابلہ فلسطین کے نیدل فوکاہا سے ہوگا۔ آکاش کو قازقستان کے دولت بیک بائیف کے خلاف اپنا چیلنج پیش کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: World Boxing Championship دیپک آئی بی اے مردوں کی عالمی باکسنگ چیمپئن شپ کے پری کوارٹر میں داخل
یو این آئی