ETV Bharat / sports

Russia in FIFA World Cup روس اے ایف سی میں شامل ہو کر اگلے فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کر سکتا ہے، رپورٹس - روس ایشین فٹ بال کنفیڈریشن میں شامل ہو سکتا ہے

ایک رپورٹ کے مطابق روس اگر ایشین فٹ بال کنفیڈریشن میں شامل ہوتا ہے تو وہ 2026 فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کر سکتا ہے۔ Russia may join Asian football Confederation

روس اے ایف سی میں شامل ہو کر اگلا فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کر سکتا ہے، رپورٹس

author img

By

Published : Dec 27, 2022, 10:36 AM IST

ماسکو: بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن (فیفا) روس کو 2026 کے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت کرنے سے نہیں روکے گا اگر ماسکو ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) میں شامل ہوتا ہے۔ روسی میڈیا نے پیر کو اطلاع دی۔ روسی کھیلوں کے نشریاتی ادارے میچ ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ روسی فٹ بال یونین (آر ایف یو) کے صدر الیگزینڈر ڈیوکوف نے کہا کہ اے ایف سی میں منتقلی کا حتمی فیصلہ 27 دسمبر کو آر ایف یو کی ایگزیکٹو کمیٹی میں کیا جائے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اگر فیصلہ مثبت ہوتا ہے تو روس کے پاس 31 دسمبر تک ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے تمام ضروری دستاویزات جمع کرانے کا وقت ہوگا۔ Russia in FIFA World Cup 2026

براڈکاسٹر نے مزید کہا کہ فیفا میں میچ ٹی وی کے ایک ذریعہ نے کہا کہ باڈی کا موقف اے ایف سی میں جانے کے حق میں فیصلہ کن دلیل بن سکتا ہے۔ یوکرین میں روس کی فوجی کارروائیوں کے سلسلے میں فیفا اور یورپی فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے روس کی قومی فٹ بال ٹیموں اور کلبوں کو بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں شرکت سے روکے جانے کے بعد ماسکو نے اے ایف سی میں شمولیت پر غور شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Gianni Infantino فٹ بال واقعی عالمی بن رہا ہے

سال 2026 کا ورلڈ کپ کسی ایک ملک میں نہیں بلکہ تین ممالک کے گروپ میں منعقد ہوگا۔ 2026 فیفا ورلڈ کپ کے لیے امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کو ایک ساتھ منتخب کیا گیا ہے۔ یہ شاید اب تک کا سب سے بڑا ورلڈ کپ ہوگا کیونکہ 48 ٹیمیں داخل ہوں گی اور 34 دنوں میں 80 میچ کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ اس بار فیفا 2022 ورلڈ کپ قطر میں کھیلا گیا۔ فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو پینلٹی شوٹ پر 2-4 سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی وہ 36 سال بعد ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب رہا۔ ارجنٹینا نے 1978 اور 1986 کے بعد اب تیسری بار یہ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.