یہ میراتھن بھارت میں سب سے زیادہ اونچائی پر ہونے والی میراتھن ہے۔ اور یہ اس کا چوتھا ایڈیشن ہے اس سے قبل ایڈیشن میں ہاف میراتھن ہوئی تھی لیکن اس بار میراتھن منعقد کی جارہی ہے۔
رن ٹو بريتھ میراتھن کے چوتھے ایڈیشن میں ملک کے مختلف شہروں سے 500 رنرز حصہ لیں گے جبکہ اس بار کچھ غیر ملکی رنرز بھی میراتھن دوڑتے ہوئے نظر آئیں گے۔
اس میراتھن میں بھارتی مسلح افواج ، بحریہ اور دہلی پولیس سے بھی اس میں حصہ لیں گے۔
میراتھن مرد و خواتین دونوں زمروں میں منعقد ہوگی، اس میں مقامی رنر بھی بڑی تعداد میں حصہ لیتے ہیں۔
میراتھن کا انعقاد ہماچل پردیش کی لاہول اورا سپیتی ضلع کے كاجا شہر میں ہوگا، دوڑ کے روٹ کی سطح سمندر سے اونچائی 12200 فٹ ہوگی۔
اس اونچائی پر آکسیجن کی مقدار کم ہو جاتی ہے، جس سے یہاں دوڑنا کافی مشكل ہوتا ہے۔
یہ میراتھن اتوار کو صبح پانچ بجے شروع ہوگی، كاجا میں میراتھن جس وقت شروع ہوگی اس وقت وہاں کا درجہ حرارت صفر ڈگری یا اس سے بھی کم ہو سکتا ہے۔
ہماچل پردیش کے وزیر زراعت ڈاکٹر رام لال ماركنڈے میراتھن کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔
میراتھن کے آرگنائزر اور رويون سماجی انسٹی ٹیوٹ کے صدر وویک ترپاٹھی نے بتایا کہ اس دوڑ کے ذریعے اسپیتی وادی میں سیاحت کو فروغ ملتا ہے ساتھ ہی ساتھ وہاں کے قبائلی بچوں اور نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد ملتی ہے ۔