ETV Bharat / sports

جنوبی افریقہ کے دورے کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان، روہت شرما کو ٹیسٹ کی کمان، سوریہ کوبڑی ذمہ داری - دورہ جنوبی افریقہ کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان

دورہ جنوبی افریقہ کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ہندوستان کو جنوبی افریقہ کے دورے پر تین ٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچ کھیلنا ہے۔ تینوں فارمیٹس کے لیے مختلف کپتانوں کی تقرر ی کی گئی ہے۔ سوریہ کمار یادیو ٹی ٹوئنٹی کے کپتان ہوں گے، کے ایل راہول ون ڈے کے کپتان ہوں گے اور روہت شرما ٹیسٹ کے کپتان ہوں گے۔Team India for South Africa Tour

جنوبی افریقہ کے دورے کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 30, 2023, 9:59 PM IST

نئی دہلی: بی سی سی آئی کے چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے جمعرات (30 نومبر) کو دہلی میں تینوں فارمیٹس کی سیریز کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان کیا۔ ہندوستان کو جنوبی افریقہ کے دورے پر تین ٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچ کھیلنا ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی کی کمان سوریہ کمار یادو کو سونپی گئی ہے، جبکہ کے ایل راہول ون ڈے سیریز کی کمان سنبھالیں گے۔ ٹیسٹ ٹیم کی کمان روہت شرما کو سونپی گئی ہے۔

  • Rohit Sharma will be captaining T20i team in South Africa.

    KL Rahul to lead the ODI team against South Africa. (Indian Express). pic.twitter.com/IcyBJpePvU

    — Mufaddal Vohra (@mufaddal_vohra) November 30, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

روہت شرما اور ویرات کوہلی نے بورڈ سے درخواست کی کہ وہ جنوبی افریقہ کے دورے پر ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے نہیں کھیلیں گے۔ جبکہ محمد شامی اس وقت طبی علاج سے گزر رہے ہیں اور ان کی دستیابی فٹنس پر منحصر ہے۔

سنجو سیمسن اور یوزویندر چہل کی ون ڈے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ رجت پاٹیدار، سائی سدرشن کو بھی ٹیم میں نئے چہروں کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ یوزویندر چہل اور سنجو سیمسن کو یہ بڑا موقع ملا ہے۔ جبکہ شبمن گل کو ون ڈے ٹیم میں موقع نہیں ملا۔ سوریا ون ڈے ٹیم سے بھی غائب ہیں۔

جبکہ کے ایس بھرت کو ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ اب ٹیسٹ ٹیم میں کے ایل راہول اور ایشان کشن ماہر وکٹ کیپر کے طور پر موجود ہیں۔ جسپریت بمراہ اب ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی کے لیے سوریہ کمار یادیو پر ایک بار پھر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔ رویندر جڈیجہ نائب کپتان ہوں گے۔ یعنی رویندر جڈیجہ کو پہلی بار بڑی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ رتوراج گائیکواڑ کو تینوں فارمیٹس میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کی پہلی اننگ 310 رنوں پر سمٹی، نیوزی لینڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 266 رن بنائے

دو ٹیسٹ میچ کے لیے ہندوستان کا سکواڈ: روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، یشسوی جیسوال، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، رتوراج گائیکواڑ، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، کے ایل راہول (وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون، رویندر جڈیجہ، شاردول ٹھاکر، محمد سراج ، مکیش کمار، محمد شامی، جسپریت بمراہ (نائب کپتان)، پرسدھ کرشنا۔

ون ڈے کے لیے ہندوستان کا سکواڈ: رتوراج گائیکواڈ، سائی سدرشن، تلک ورما، رجت پاٹیدار، رنکو سنگھ، شریاس آئیر، کے ایل راہول (وکٹ کیپر/کپتان)، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادو، یوزویندر چہل ، مکیش کمار، اویش خان، ارشدیپ سنگھ، دیپک چاہر۔

تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے ہندوستان کا سکواڈ: یشسوی جیسوال، شوبمن گل، رتوراج گائیکواڈ، تلک ورما، سوریہ کمار یادیو (کپتان)، رنکو سنگھ، شریاس آئیر، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، جیتیش شرما (وکٹ کیپر)، رویندرا جاڈیجہ (وکٹ کیپر ، نائب کپتان)، واشنگٹن سندر، روی بشنوئی، کلدیپ یادو، ارشدیپ سنگھ، محمد سراج، مکیش کمار، دیپک چاہر۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.