دبئی: بنگلہ دیش کے خلاف میرپور ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے روی چندرن اشون اور شریاس ائیر نے آئی سی سی مینزٹیسٹ پلیئر رینکنگ میں بہتری کی ہے۔ Ashwin and Iyer Jump in ICC Rankings
آئی سی سی کی تازہ ترین درجہ بندی میں، اشون ایک مقام آگے بڑھ کر جسپریت بمراہ کے ساتھ چوتھے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ میرپور ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں 42 رنز بنا کر ہندوستان کو جیت دلانے والے اشون بیٹنگ رینکنگ میں بھی تین درجے کی چھلانگ لگا کر 84 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ گیند اوربلے سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اشون آل راؤنڈر کے طور پر 343 پوائنٹس کے ساتھ ہم وطن رویندر جڈیجہ کے 369 پوائنٹس سے بالکل پیچھے ہیں۔ Ashwin and Iyer Jump in ICC Rankings
میرپور ٹیسٹ میں اشون کے ساتھ 71 رنوں کی ناقابل شکست شراکت داری کرنے والے ائیرکو بھی آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ میں نمایاں ہوا ہے اور وہ کیریئر کی بہترین 16ویں رینک پر پہنچ گئے ہیں۔ ائیر نے پہلی اننگ میں 87 اور دوسری میں ناٹ آؤٹ 29 رنز بنائے تھے۔ Ashwin and Iyer Jump in ICC Rankings
ہندوستان کے ٹاپ بلے باز رشبھ پنت تین ریٹنگ پوائنٹس کے فائدے کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں، جبکہ تیز گیند باز امیش یادو پانچ درجے بہتری کے ساتھ 33ویں رینک پر پہنچ گئے ہیں۔
بنگلہ دیش کے بلے باز لٹن داس نے کیریئر کی بہترین 12ویں رینک حاصل کی ہے، جبکہ مومن الحق نے 68ویں، ذاکر حسن نے 70ویں اور نورالحسن نے 93ویں رینک حاصل کی ہے۔ اسپنرز تیج الاسلام اور مہدی حسن مرزا بالترتیب 28 ویں اور 29 ویں نمبر پر ہیں جبکہ کپتان شکیب الحسن ایک درجہ ترقی کر کے 32 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ یواین آئی۔