ETV Bharat / sports

راجیہ سبھا کی جانب سے میری کوم کو مبارک باد

راجیہ سبھا نے انڈونیشیا کے لابان باجو میں 23 ویں پریسیڈنٹ کپ باکسنگ ٹورنامنٹ میں طلائی تمغہ جیتنے والی بھارتی خاتون باکسر ایم سی میری کوم کو پیر کو مبارک باد دی۔

author img

By

Published : Jul 29, 2019, 9:19 PM IST

راجیہ سبھا کی جانب سے میری کوم کو مبارک باد گئی

چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے ایوان کو بتایا کہ ملک کی معروف باکسر میری کوم نے پریسیڈنٹ کپ میں طلائی تمغہ جیت کر ہندوستان کا نام روشن کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے اور ایوان کی جانب سے انہیں دل سے مبارک باد دیتے ہیں۔ چھ بارکی عالمی چمپئن اور لندن اولمپک کی کانسے کا تمغہ فاتح میری کوم اب ایوان بالا کی رکن بھی ہیں۔ چیئرمین نے کہا کہ ایوان کی خواہش ہے کہ وہ مستقبل میں بھی کامیابی حاصل کرکے ملک کا نام روشن کریں۔

دو ماہ قبل انڈیا اوپن میں طلائی تمغہ جیتنے والی 36 سالہ میری کوم نے فائنل میں آسٹریلیا کی فرینکس ایپرل کو 5-0 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔

میری کوم نے اولمپک كواليفکیشن کے لئے اپنے مواقع بڑھانے کی منصوبہ بندی کے تحت مئی میں تھائی لینڈ میں منعقد ایشیائی چمپئن شپ میں حصہ نہیں لیا تھا۔ میری کوم نے عالمی چمپئن شپ کی تیاری کے لئے پریسیڈنٹ کپ میں حصہ لیا تھا جو سات سے 21 ستمبر تک کھیلی جائے گی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.