ETV Bharat / sports

راجستھان کی سائمہ بنی ملک کی پہلی خاتون ون اسٹار رائڈر - ملک کی پہلی خاتون ون اسٹار رائڈر

سائمہ سید ملک کی پہلی ایسی خاتون گھڑ سوار بن گئی ہیں، جس نے ون اسٹار کا خطاب حاصل کیا ہے۔

ناگور کی سائمہ بنی ملک کی پہلی خاتون ون اسٹار رائڈر

author img

By

Published : Feb 18, 2021, 6:14 PM IST

راجستھان کے ناگور ضلع سے تعلق رکھنے والی سائمہ سید نے گھڑ سواری کے میدان میں تاریخ رقم کی ہے۔ سائمہ سید نے 80 کلومیٹر کی انڈیورینس ریس میں میڈل حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ون اسٹار رائڈر بننے کا خطاب اپنے نام کیا ہے۔ سائمہ سید ملک کی پہلی ایسی خاتون گھڑ سوار بن گئی ہیں، جنہوں نے ون اسٹار کا خطاب حاصل کیا ہے۔

ناگور کی سائمہ بنی ملک کی پہلی خاتون ون اسٹار رائڈر
ناگور کی سائمہ بنی ملک کی پہلی خاتون ون اسٹار رائڈر

گجرات کے احمد آباد میں آل انڈیا اوپن اینڈورینس چیمپئین شپ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس مقابلے میں سائمہ سید نے مارواڑی گھوڑی اراولی پر سوار ہور کر مقابلے میں حصہ لیا اور ملک کے بہترین رائڈرس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے انہوں نے یہ مقابلہ جیت لیا۔ سائمہ نے میڈل حاصل کرکے راجستھان کے ناگور کا نام پورے ہندوستان میں روشن کیا ہے۔

سائمہ سید ملک کی پہلی ایسی خاتون بن گئی ہیں جنہوں نے یہ مقام حاصل کیا ہے۔ اس سے قبل سائمہ سید نے 40 کلو میٹر، 60 کلومیٹر اور 80 کلومیٹر کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

انڈورینس ریس میں شرکت کرنے والے ہر گھڑ سوا کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ون اسٹار بنے۔ ون اسٹار رائڈر بننے کے لیے 40 اور 60 کلو میٹر کے ایک ایک اور 80 کلومیٹر کے دو مقابلوں میں کوالیفائی کرنا ہوتا ہے۔ اس مقابلے کی خاص بات یہ ہے کی یہ مقابلہ خواتین اور مردوں کے لئے الگ الگ نہیں ہوتا بلکہ ایک ہی ہوتا ہے۔

ایسے میں جس طرح سے سائمہ سید نے یہ اہم مقام حاصل کیا ہے۔ اس کے بعد راجستھان میں ہر سمت سائمہ سید کی تعریف ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی مسلسل سائمہ سید کو مبارکباد پیش کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.